Author: محمد شاکر عزیز

جاپان شمالی کوریا کے میزائل داغنے کی حالت کی تصدیق کی کوشش میں

ٹوکیو: مختلف جاپانی میڈیا اداروں نے جمعرات کو خبر دی کہ دفاعی اہلکار تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا شمالی کوریا کے کم از کم ایک موبائل لانچر نے اپنے پیڈ کو داغنے کی حالت میں کر لیا ہے یا…

اسکرٹ تلے ٹانگوں کی تصاویر اتارنے والا معاون جج برخاست

اوساکا: اوساکا کی ضلعی عدالت کے ایک 28 سالہ معاون جج کو برخاست کر دیا گیا ہے جب پچھلے اگست میں اسے ایک ٹرین میں سفر کے دوران ایک خاتون کے اسکرٹ کے نیچے سے فلم بنانے پر گرفتار کیا…

جاپان اور تائیوان میں متنازع جزائر میں ماہی گیری کے معاہدے پر چین کو تشویش

بیجنگ: چین نے بدھ کو سخت تشویش کا اظہار کیا جب جاپان اور تائیوان نے امشرقی بحرِ چین میں متنازع جزائر کے ایک گروپ، جو بیجنگ اور ٹوکیو کے مابین زیادہ سے زیادہ عداوت پذیر ہوتے جھگڑے کی وجہ ہیں،…

سونامی سے بہہ جانیوالی کشتی پر مچھلی کا صحیح سلامت جاپان تا امریکہ 8000 کلومیٹر سفر

ٹوکیو: فطرت کی مضبوطی اور تنوّع کے ثبوت طور پر ایک مچھلی، جو 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سونامی میں بہہ جانے والی چھوٹی سی ماہی گیر کشتی کے چارے والے بکس میں پھنس گئی…

یوکوہاما نے غلطی سے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کی ٹویٹ کر دی

ٹوکیو: یوکوہاما کے اہلکاروں کی بدھ کو سخت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ٹوئٹر پر 40,000 فالورز کے سامنے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کا غلط اعلان کر ڈالا۔ ٹوکیو کے جنوب میں واقع اس شہر نے…

جاپان سماجی ترقی کے لیے ایک رول ماڈل ہے: میکسکو کے صدر

ٹوکیو: میکسیکو کے صدر انریک پینا نئیتو نے بدھ کو کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں امن رضاکاروں کی کوئی ضرورت نہیں، اور زور دیا کہ جاپان میں نظر آنے والی ترقی اس کا جواب ہے۔ پینا نئیتو، جنہوں…

حکومت، ناراہا کے مئیر میں تابکار فضلہ ذخیرہ کرنے کے مرکز کی اجازت کے لیے مذاکرات

فوکوشیما: صوبہ فوکوشیما میں ناراہا کے مئیر نے پیر اور منگل کو وزارتِ ماحولیات کے اہلکاروں سے ملاقات کی تاکہ بات چیت کی جا سکے کہ آیا میونسپلٹی کو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے تابکار فضلے و ملبے کے…

نودا کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بینک یرغمال کار کو 9 برس قید

ناگویا: ناگویا کی ضلعی عدالت نے منگل کو ایک آدمی کو نو برس کے لیے جیل بھیج دیا جس نے پچھلے نومبر میں 12 گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لیے چار افراد کو یرغمال بنائے رکھا اور سابق وزیرِ اعظم…

آنا تسوچیا گردنی سرطان کے انسداد کی مہم کے فروغ میں مصروف

ٹوکیو: 29 سالہ آنا تسوچیا، جو ماڈل اور دو لڑکوں کی ماں ہیں، کو گردنی سرطان (زنانہ مثانے کی گردن کا کینسر) کے انسداد کی ایک مہم کے فروغ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تسوچیا نے منگل کو ایک…

ایل ڈی پی کے پینل نے یونیورسٹیوں کے لیے ٹوفِل لازمی کی تجویز پیش کر دی

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے پینل برائے تعلیمی اصلاحات نے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو اپنی تجویز پیش کر دی ہے کہ یونیورسٹیاں داخلے اور عطائے اسناد ہر دو مواقع پر ٹوفِل کے اسکور کو بھی مدِ نظر رکھیں۔ (‘ٹیسٹ…

جاپان، امریکہ ٹی پی پی مشاورت کے حتمی مرحلے میں: آماری

ٹوکیو: وزیرِ اقتصادیات آکیرا آماری نے منگل کو کہا جاپان اور امریکہ جاپان کے ٹرانس پیسفک تجارتی مذاکرات میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کے آخری مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کار سازی جیسے حساس…

فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی کا نیا رساؤ دریافت

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا کہ پلانٹ پر تابکار پانی کے ایک اور مشتبہ رساؤ کا پتا چلا ہے، جو پلانٹ پر مسائل کے سلسلے کا تازہ ترین واقع ہے۔ ٹوکیو الیکٹرک…

ایٹمی حفاظت کی نگرانی اب بھی انتہائی ڈھیلی، ماہرین

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی بحران کی تفتیش کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ تباہ حال ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر کی حکومتی نگرانی اب بھی بہت ڈھیلی ہے، جیسا کہ تحفظ کے حالیہ مسائل کی وجہ سے عوامی فکرمندی میں…

جاپان نے ٹوکیو کے گرد کلیدی مقامات پر پیٹریاٹ میزائل نصب کر دئیے

ٹوکیو: اہلکاروں نے منگل کو کہا، جاپان نے اپنے دارالحکومت میں پیٹریاٹ میزائل نصب کر دئیے ہیں جیسا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی حملے سے ٹوکیو کے وسیع تر علاقے میں رہائش پذیر 30 ملین لوگوں…

ٹیپکو کے پاس شاید تابکار پانی ذخیرہ کرنے کی جگہ نہ رہے

ٹوکیو:  ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے پیر کو کہا کہ اگر اسے اپنے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر واقع زیرِ زمین ذخیرہ اندوزی کے گڑھوں، جنہوں نے ویک اینڈ کے دوران لیک کرنا شروع کر دیا تھا،…

خاوند کو 1 کلومیٹر تک ہڈ سے لٹکا کر کار چلانے والی عورت اقدامِ قتل پر زیرِ حراست

اوساکا: پولیس نے منگل کو کہا انہوں نے ایک 28 سالہ عورت کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے جب اس نے 1 کلومیٹر تک کار ایسے چلائی کہ اس کا خاوند اس کی کار کے ہُڈ سے…

میکسیکو کی جانب سے جاپان کی ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت کی حمایت

ٹوکیو: دورے پر آئے میکسیکو کے صدر انریک پینا نئیتو نے مذاکرات میں شمولیت کے جاپانی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد بحر الکاہل پر مشتمل ایک آزاد تجارتی علاقہ تشکیل دینا ہے۔ پینا نئیتو نے…

جاپان کی جانب سے ہوائی اڈے پر 787 کی بیٹری کی آزمائشیں

ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، جاپانی ایوی ایشن کے حکام نے پیر کو مغربی جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر مسائل زدہ 787 ڈریم لائنر طیارے کی زمین پر دو روزہ بیٹری آزمائشیں شروع کیں۔ جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (جے ٹی…

ڈوکومو نے کلاؤڈ سروس کی کارکردگی بہتر بنانے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپوریشن نے پیر کو اعلان کہ اس نے کلاؤ سرور کے انتظام سے متعلق ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کلاؤڈ خدمات کا جواب دینے کا وقت (رسپانس ٹائم) 50 فیصد تک مختصر کر دیتی…

ویک اینڈ پر طوفانوں سے 3 ہلاک، 30 سے زائد زخمی

کاگوشیما: پولیس نے پیر کو کہا، مشرقی اور مغربی جاپان میں ویک اینڈ پر طوفانوں نے تین زندگیاں لے لی، جس کے تازہ ترین واقعے میں یاکوشیما، صوبہ کاگوشیما میں ایک آدمی ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق،…