Author: محمد شاکر عزیز

وہیلوں کا ریکارڈ کم شکار، جاپان کا الزام سبوتاژ کرنے والوں پر

ٹوکیو: ایک حکومتی وزیر نے جمعہ کو کہا کہ بحر جنوبی میں جاپان کے وہیلنگ مشن کا نتیجہ اس برس “ریکارڈ کم تعداد” کی صورت میں نکلا، اور انہوں نے اس کا ذمہ دار ایکٹوسٹوں کے “ناقابلِ معافی سبوتاژ” کو…

امریکی فوج اوکی ناوا کی کچھ زمین جاپان کو واپس کرے گی

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ نے ایک منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس کے ذریعے امریکی فوج کے زیرِ قبضہ مزید زمین جزائر کو واپس کی جائے گی تاکہ رکے ہوئے معاہدے کا ڈیڈ لاک ختم کرنے کی سبیل پیدا ہو…

فوکوشیما نمبر 3 ری ایکٹر کے استعمال شدہ ایندھنی تالاب کا کولنگ سسٹم واپس آنلائن

ٹوکیو: فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر استعمال شدہ ایندھن کو ٹھنڈا رکھنے والا ایک نظام جو جمعہ کو بند ہو گیا تھا چند گھنٹے بعد پھر سے معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گیا؛ یہ بات پلانٹ آپریٹر نے…

ایٹمی نگران ادارے نے ‘حفاظتی معیارات’ کو ‘رہنما ہدایات’ میں بدل دیا

ٹوکیو: ایٹمی نگران ادارے (این آر اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ایٹمی حفاظتی معیارات کو نیا نام دے رہا ہے۔ این آر اے نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ ان رہنما ہدایات کا نام بدل…

بی او جے جاپان کو مندی سے نکالنے کے لیے روپے کی فراہمی دوگنی کرے گا

ٹوکیو: جاپان اپنی زری پالیسی میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد افراطِ زر کا فروغ اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو عرصہ پرانی، کمزور کر دینے والی مندی سے باہر نکالنا ہے۔ وزیرِ…

میانمار کی سُو کی اگلے ہفتے جاپان کا دورہ کریں گی

ٹوکیو: ایک جاپانی بیان کے مطابق، میانمار کی جمہوریت پسند شخصیت آن سان سُو کی 13 سے 19 اپریل تک جاپان کا دورہ کریں گی۔ وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، یہ قریباً تین عشروں…

سُوگا فوجی اڈے کی منتقلی کے منصوبے پر اوکی ناوا کے اتفاق رائے کے متلاشی

ناہا: چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہیدے سُوگا نے بدھ کو اوکی ناوا کے گورنر ہیرکازُو ناکائیما سے ملاقات کی تاکہ فوتنیما میں امریکی فضائی اڈے کی ہینوکو منتقلی کے منصوبے کے لیے مقامی حمایت حاصل کی جا سکے۔ فُوجی ٹی…

این ای سی نے تائیوان میں کلاؤڈ بیسڈ آفات اور ہنگامی معلومات کے نظام کا آرڈر حاصل کر لیا

ٹوکیو: این ای اسی کارپوریشن اور این ای سی تائیوان نے بدھ کو تائیوان کی وزارتِ داخلہ کے ‘قومی ادارہ برائے آتش زنی’ کی جانب سے ایک آرڈر ملنے کا اعلان کیا جس میں تائیوان کے “آفات کی روک تھام…

سابق وزیرِ نو تعمیرات ہیرانو ڈی پی جے چھوڑ دیں گے

ٹوکیو: تاتسوؤ ہیرانو، جو سابق وزیرِ اعظم یوشیکو نودا کی حکومت میں تعمیرِ نو کے وزیر تھے، نے منگل کو کہا کہ وہ جماعت چھوڑنے اور گرما میں ایوانِ بالا کے اہم ترین انتخابات کے لیے آزاد امیدوار کے طور…

ایبے جاپانی صنعتوں کی تشکیلِ نو میں عجلت کریں گے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے منگل کو اپنے اقتصادی مشیروں کے ایک اجلاس کو بتایا کہ جاپان کی صنعتوں کی تشکیلِ نو کے کام میں عجلت کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس سلسلے میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے…

حکومت نے توانائی کی صنعت کو آزاد بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو اپنی توانائی کی صنعت کو کھولنے کے لیے عرصہ دراز سے انتظار کیے جانیوالے منصوبے کی منظوری دی، جب 2011 میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی آفت نے اس شعبے میں مزید مسابقت کے…

وزارتِ صحت کا جرمن خسرے کے انفیکشن میں اضافے کا انتباہ

ٹوکیو: قومی ادارہ برائے متعدی امراض نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران جرمن خسرے کے معالجے سے گزرنے والے مریضوں کی تعداد پہلے ہی پچھلے برس کی مجموعی تعداد سے بڑھ چکی ہے اور ادارہ خبردار…

بھائی کی موت کا احساس ہونے کے بعد عورت نے ڈھانچہ بنی لاش کوڑے میں ڈال دی

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک عورت، جو کئی برس تک اپنے بھائی کی ممی بنائی لاش کے ساتھ رہتی رہی، نے بالآخر اس کی موت کا احساس ہونے کے بعد لاش کو گھریلو کوڑے کرکٹ کے ہمراہ تلف…

زندہ رہنے کے لیے اخراجات میں 100 ارب ین کی کٹوتی ضروری ہے، ٹیپکو

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور نے پیر کو کہا کہ اسے زندہ رہنے کے لیے اپنے سالانہ اخراجات میں 100 ارب ین کی کٹوتی کی ضرورت ہے جیسا کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی آپریٹر کمپنی کو زرِ تلافی…

کیرولین کینیڈی جاپان کے لیے اگلی امریکی سفیر ہو سکتی ہیں

واشنگٹن: پیر کی خبروں کے مطابق، امریکی صدر باراک اوباما جلد ہی کیرولین کینیڈی، جو قتل ہونے والے صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی ہیں، کو جاپان میں سفیر کے اہم ترین عہدے پر نامزد کرنے والے ہیں۔ ٹوکیو کی…

مبینہ رشوت پر امریکہ میں پینا سونک کے خلاف تحقیقات

واشنگٹن: امریکہ حکومت تحقیقات کر رہی ہے آیا جاپانی الیکٹرونکس دیو پیناسونک کارپوریشن کا ایک یونٹ بیرونِ ملک کاروباری معاہدوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے رشوت تو نہیں دیتا؛ یہ خبر پیر کو وال اسٹریٹ جرنل نے دی۔ کمپنی…

علیحدہ ہونے والے ساتھی کو بچوں سے ملنے سے روکنے والے والدین پر جرمانہ کیا جا سکتا ہے، عدالتی فیصلہ

ٹوکیو: جاپان کی عدالتِ عظمی نے قرار دیا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں سے ملنے کے لیے الگ ہونے والے ساتھی کی درخواستوں کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں، انہیں جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اعلان مقدمات…