Author: محمد شاکر عزیز

چینی فریگیٹ نے جاپانی بحریہ کے جہاز پر ریڈار مرکوز کیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے وزیرِ دفاع نے منگل کو کہا کہ  چینی فوج کے ایک فریگیٹ نے جاپانی بحریہ کے ایک جہاز پر ہتھیاروں کا ہدف مقرر کرنے والا ریڈار مرکوز کر دیا تھا، جو تلخ علاقائی تنازع میں بظاہر مزید…

وزیر نے جوڈو میں پیٹنے کو جاپانی کھیلوں کی تاریخ کا بدترین بحران قرار دے دیا

ٹوکیو: وزیرِ تعلیم نے منگل کو کہا، جاپان کی زنانہ قومی جوڈو ٹیم کے کوچ کی جانب سے اپنی ایتھلیٹس، بشمول کچھ اولمپینوں، کو بانس کی تلواروں سے پیٹنے کے الزامات جاپانی کھیلوں پر آنے والا “عظیم ترین بحران” ہیں۔…

معروف فوٹو گرافر لیزلی کی جاپان میں بیہودہ تصاویر پر گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے کہا، ٹوکیو میں رہائش پذیر سنگاپوری فوٹو گرافر لیزلی کی کو پیر کو بیہودگی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا جب اس نے ٹوکیو کی ایک گیلری میں مردانہ اعضائے تناسل والی تصاویری کتب فروخت کیں۔…

جاپان فلسطینی امداد کے سلسلے میں مشرقِ بعید کے ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

ٹوکیو: پیر کی ایک اطلاع کے مطابق، جاپان اگلے ہفتے ایشیائی ممالک کے ایک اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کے لیے مالی معاونت پر بات چیت کرنا ہے۔ کیودو نیوز ایجنسی نے کہا،…

جاپان نے جزائر کے تنازع پر چینی سفیر کو طلب کر لیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو چینی سفیر کو احتجاجاً ایک ایسے فعل پر طلب کیا جسے وہ اپنے علاقائی پانیوں پر ایک اور چڑھائی گردانتا ہے، جب بیجنگ کے جہاز تلخ علاقائی تنازع کی وجہ جزائر کے پانیوں میں…

چین اور جاپان کشیدگی کم کرنے کے متلاشی، تاہم خدشات برقرار

ٹوکیو/ شنگھائی: جیسے ہی چینی طیارہ متنازع جزائر کے نزدیک آتا ہے دو جاپانی ایک 15 طیارے فضا میں بلند ہوتے ہیں: ایک آگے ہے، دوسرا کور مہیا کر رہا ہے۔ ایک سابق جاپانی ائیر فورس پائلٹ کے مطابق، اس…

فروری، مارچ کے دوران چین کے لیے پیکج جاپانی ٹورز میں 80 فیصد کمی

ٹوکیو: سیاحتی انڈسٹری کے پیر کے ڈیٹا کے مطابق، فروری اور مارچ کے دوران چین کے لیے جاپانیوں کے پیکج ٹورز کی بکنگ میں 80 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے، جیسا کہ کئی ماہ پرانا علاقائی تنازع تعلقات پر…

فُوکاکا میں 14 سالہ لڑکی نے بظاہر اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی

فوکوکا: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک 14 سالہ لڑکی، جسے فوکوکا میں ایک اپارٹمنٹ کے کار پارک میں مردہ پایا گیا، نے بظاہر خودکشی کر لی۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی نے ہفتے کی سہ پہر اپنے والدین…

مشتبہ کا کہنا ہے کہ اس نے ماہرِ مالیات، اسکی بیوی کو سرمایہ کاری کے معاہدے میں نقصان پر قتل کیا

ٹوکیو: سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے جاپانی ماہرِ مالیات اور اس کی بیوی، جو دسمبر میں ٹوکیو میں اپنے پرتعیش کونڈو سے غائپ ہو گئے تھے، کو قتل کرنے والے ایک مشتبہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرمایہ…

جاپان شاید جولائی کے انتخاب کے بعد ٹی پی پی مذاکرات پر فیصلہ کرے

ٹوکیو: وزیرِ زراعت کا کہنا ہے کہ جاپان جولائی میں قومی انتخاب سے قبل شاید یہ فیصلہ نہ کرے کہ اسے امریکہ کی زیرِ قیادت آزاد تجارت کے معاہدے کے مذاکرات میں شامل ہو نا چاہیئے یا نہیں، جس کے…

فُوجتسو اینڈرائیڈ 4.0 سے مزیّن ایروز ٹیب وائی فائی ٹیبلٹ جاری کرے گا

ٹوکیو: فُوجتسو نے ایروز ٹیب وائی فائی ‘ایف اے آر 70 بی’ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کے لیے وائی فائی سے مطابقت پذیر ایک ٹیبلٹ ہے جو اینڈرائیڈ 4.0 پر چلتا ہے۔ نیا ٹیبلٹ 15 فروری…

سابق ایٹمی سیفٹی چیف سے فوکوشیما پر غفلت پر پوچھ گچھ

ٹوکیو: اتوار کی خبری اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ایٹمی سیفٹی کے ادارے کے سابق سربراہ سے فوکوشیما ایٹمی بحران پر ممکنہ فوجداری الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی ہے۔ سرکاری نشر کار این ایچ کے نے ذرائع کے حوالے…

امریکہ میں ‘تسکین بخش عورتوں’ کی الواح پر کشیدگی

ہیکنسیک، نیو جرسی: مقامی کورٹ ہاؤس میں غلامی، ہولو کاسٹ اور دوسری سفاکیوں کی یاد تازہ کرنے والی الواح لگی دیکھ کر کورین امریکن برادری کے لیڈر چیجِن پارک کو جنگِ عظیم دوم کی ‘تسکین بخش عورتوں’ کو خراجِ تحسین…

اوکی ناوا نے نوجوان خواتین کے کولہوں کو بطور اشتہاراتی جگہ استعمال کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا

ٹوکیو: اوکی ناوا کنونشن اینڈ وزیٹرز بیورو (او سی وی بی) نے صوبائی حکومت کے ہمراہ خواتین کے برہنہ کولہوں کی جگہ کو اشہارات کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ منسوخ کر دیا ہے، جسے جزیرے کو دوسرے صوبوں کے…

کوسٹ گارڈ نے چینی ماہی گیر کشتی کے کپتان کو گرفتار کر لیا

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے ہفتے کو ایک چینی کشتی کے کپتان کو ملک کے خصوصی اقتصادی علاقے میں ماہی گیری کے شبہے میں گرفتار کیا،  جبکہ دونوں ممالک کے مابین سلگتا ہوا تنازع جاری ہے۔ جاپان کوسٹ گارڈ (جے…

ایبے، اور اوکی ناوا کے گورنر میں فوتنیما کی منتقلی پر اختلافات برقرار

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو اوکی ناوا کا دورہ کیا تاکہ امریکی میرین کارپس ائیر اسٹیشن کو فوتینما سے ہینوکو منتقل کرنے کے سلسلے میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں۔ ایبے نے رپورٹروں کو بتایا…

ایبے کا کہنا ہے کہ وہ جنگِ عظیم دوم پر نیا بیان جاری کریں گے

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو قانون سازوں کو بتایا کہ وہ جنگِ عظیم دوم پر ایک نیا بیان جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایک ایسا اقدام جو پڑوسی ممالک بشمول چین کے ساتھ کھٹ پٹ کا…

فوکوشیما کی صفائی کے لیے کارکن بھیجنے پر گینگسٹر گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے ایک اعلی سطح کے یاکوزا کو حراست میں لیا ہے، جب یہ دعوے سامنے آئے کہ اس نے لائسنس کے بغیر تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی صفائی کے لیے کارکن بھیجے۔ پولیس کے ایک ترجمان…

چڑیا گھر کے فرار روک محافظ نے فرار کی ڈرِل میں زیبرے جیسا لباس پہنا

ٹوکیو: ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر کے قریباً 60 افراد کے عملے نے جمعہ کو ایک ڈرِل میں چڑیا گھر کے ایک فرار روک محافظ کا پیچھا کیا جو زیبرے جیسا لباس پہنے ہوئے تھا، جس کا مقصد چڑیا گھر…