Author: محمد شاکر عزیز

شیگا کی گورنر ٹومارو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

شیگا کی گورنر یوکیکو کادا نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایٹمی توانائی مخالف نیپون میرائی نو تو (ٹومارو پارٹی آف جاپان) کی 16 دسمبر کے انتخابات میں ناکامی کے بعد اس کی قیادت چھوڑ رہی ہیں۔ پچھلے ہفتے سابق…

جاپان کو میانمار کی ابھرتی ہوئی معیشت میں مواقع نظر آ رہے ہیں

رنگون: جاپان کے ڈپٹی وزیر اعظم نے جمعہ کو ایک صنعتی زون کے دورے کے دوران میانمار کے لیے تازہ مالی امداد کی تصدیق کی، جس نے عرصہ دراز سے تنہائی کا شکار ملک کی بطور اقتصادی پارٹنر اہمیت کو…

جنوبی کوریائی آدمی نے جاپانی ایلچی کی آمد پر احتجاجاً خود کو چھری گھونپ لی

سئیول: جنوبی کوریا کے جاپان مخالف شہری گروہ کے ایک رکن نے جمعہ کو سئیول کے گیمپو ہوائی اڈے پر ایک ریلی کے دوران اپنے پیٹ میں چھری گھونپ لی۔ 57 سالہ کٕم چانگ گیون کو خون بہتی حالت میں…

ٹیپکو نے زرِ تلافی سے نپٹنے کے لیے فوکوشیما میں ہیڈکوارٹر کھول لیا

جاپان ٹوڈے: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعہ کو ناراہا، صوبہ فوکوشیما میں ایک ہیڈ کوارٹر کھولا جس کا خصوصی مقصد ایٹمی بحران کے متاثرین کو زرِ تلافی کی ادائیگی سے نپٹنا ہے۔ ابھی تک یوٹیلیٹی ٹوکیو ہیڈ آفس…

ہوکائیدو میں برفانی طوفانوں نے 299 ریل گاڑیاں موخر کروا دیں

ساپّورو: جے آر اہلکاروں نے جمعہ کو کہا، شدید برفانی طوفان جیسی کیفیات نے جمعرات کو ہوکائیدو میں 299 ریل گاڑیوں کو موخر کروا دیا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، ہوکائیدو اور بحر جاپان کی ساحلی پٹی شدید برفباری اور…

جنوبی کوریائی عدالت نے چینی آتش زن کی جاپان حوالگی کی درخواست مسترد کر دی

سئیول: ایک جنوبی کوریائی عدالت نے جمعرات کو ایک چینی شہری کی جاپان کو حوالگی کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس نے سئیول میں جاپانی سفارتخانے پر حملے میں 10 ماہ کی قید کاٹی ہے۔ عدالت نے کہا کہ…

آسو کا میانمار کے لیے جاپانی مدد کا عہد

نےپیاٹا، میانمار: جاپان کی نئی حکومت نے جمعرات کو میانمار میں ابھرتی ہوئی جمہوریت کے لیے اپنی مدد کی تصدیق کی، جب وزیر خزانہ تارو آسو نے وہاں کا دورہ کیا اور جاپان کے قرضہ منسوخ کرنے کے ارادے اور…

نئے سال کا فائر ریویو اتوار کو ٹوکیو بِگ سائٹ میں منعقد ہو گا

ٹوکیو: نئے سال کے موقع پر سالانہ فائر ریویو، جسے “دیزومےشیکی” کہا جاتا ہے، اتوار کو ٹوکیو بِگ سائٹ میں منعقد ہو گا۔ یہ ایونٹ میٹروپولیٹن فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگ اور آفات سے بچاؤ کا شاندار مظاہرہ ہوتا…

پوتے کی کی مُکے بازی کے بعد بوڑھی خاتون کی حالت نازک

کیوتو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ جویو، صوبہ کیوتو میں ایک آدمی کو اپنی دادی کو مارنے اور اسے بے ہوش چھوڑنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، 35 سالہ شیگےکی کوبایاشی پر الزام ہے کہ…

چھٹیوں کے بعد واپسی کے رش سے ریل گاڑیاں، جہاز فُل

ٹوکیو: جمعرات کو نئے سال کی چھٹیوں سے واپسی کا مرحلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا جیسا کہ ہزاروں چھٹیاں منانے والے اپنے گھروں کو واپس آنے کے لیے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ایکسپریس وےز پر ہجوم کیے ہوئے…

جنگ کے بعد پہلی بار 2012 میں ٹوکیو میں سب سے کم ٹریفک حادثات

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے بدھ کو کہا کہ ٹوکیو میں 2012 کے دوران ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 193 رہی، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔ این پی اے نے اپنی ویب…

سزائے موت کے منتظر قیدیوں کا پھانسی کے دن کی بجائے قبل از وقت خبردار کیے جانے کا مطالبہ

ٹوکیو: ایک قانون ساز کے سروے کے نتائج کے مطابق، جاپان میں سزائے موت کے منتظر قیدی چاہتے ہیں کہ  انہیں پھانسی والے دن خبردار کرنے کی بجائے اس سے قبل مطلع کیا جائے۔ موت کی سزا پانے والوں کی…

ایبے اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کرنے کی تیاری میں

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر باراک اوباما سے ایک سربراہ ملاقات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ ایبے نے اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے پہلی منزل کے…

شہنشاہ کی 78,000 نیک تمناؤں کا اظہار ؂کرنے والوں کو مبارکباد

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو نے بدھ کو سالِ نو کے موقع پر اپنا روایتی خطاب کیا، جس میں انہوں نے 2011 کے زلزلے و سونامی کی آفت کے متاثرین کے لیے اپنی غم خواری کا اعادہ کیا۔ شہنشاہ نے ٹوکیو…

جاپان پوسٹ نے سالِ نو کے 1.899 ارب تہنیتی کارڈز پہنچائے

ٹوکیو: جاپان پوسٹ نے بدھ کو کہا کہ اس نے منگل کو پورے ملک میں 1.899 ارب “نین گاجو” (سالِ نو کے تہنیتی کارڈ) پہنچائے۔ جاپان پوسٹ نے کہا، یہ تعداد 2011 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم تھی۔ “نین…

ایبے کی ایلچی کو جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ہدایت

ٹوکیو: میڈیا اطلاعات کے مطابق، وزیر اعظم شینزو ایبے نے منگل کو سئیول کے لیے اپنی خصوصی ایلچی کو ہدایت دی کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے کام کریں، اور اسے (جنوبی کوریا کو) ٹوکیو کا…

سونی نے جاپان میں پلے اسٹیشن 2 کی پیداوار بند کر دی

ٹوکیو: جاپانی الیکٹرونکس دیو سونی نے کہا کہ اس نے جاپان میں پلے اسٹیشن 2 کی پیداوار بند کر دی ہے، جس سے پلے اسٹیشن 4 کے تیاری میں ہونے کی آنلائن افواہوں میں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ 2000…

جاپان بحری نگرانی کے لیے امریکی جاسوس ڈرونز کے استعمال پر غور کر رہا ہے

ٹوکیو: جاپان مشرقی بحر چین میں واقع جزائر، جو بیجنگ کے ساتھ تلخ علاقائی تنازع کی وجہ ہیں، کے اطراف میں اپنے علاقائی پانیوں کی نگرانی میں اضافے کے لیے امریکی جاسوس ڈرون طیاروں کے استعمال پر غور کر رہا…