ٹوکیو: منگل کی اطلاعات کے مطابق، ایک خاتون ذہنی دباؤ پر جاپانی حکومت پر مقدمہ کر رہی ہے جو اس کے مطابق اسے اُس وقت تصاویر دیکھ کر سہنا پڑی جب وہ ایک وحشیانہ قتل کے مقدمے میں جیوری کے…
Author: محمد شاکر عزیز
ہفنگٹن پوسٹ نے جاپانی ایڈیشن جاری کر دیا
ٹوکیو: امریکی خبری ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ نے منگل کو اپنا جاپانی ایڈیشن جاری کیا، جو ایشیا میں کمپنی کی پہلی ویب سائٹ ہے، اور وہ میڈیا منظر نامے کو جھنجھوڑنے اور قارئین کے ساتھ گفتگو تخلیق کرنے کی امید…
چین کو دوبارہ غور کرنا چاہیئے کہ اوکی ناوا کا مالک کون ہے: پیپلز ڈیلی
بیجنگ: چین کے صفِ اول کے نے اخبار بدھ کو ایک مطالبہ شائع کیا جس میں اوکی ناوا کے جزیرے –جو بڑے امریکی فوجی اڈوں کا مرکز ہے– پر جاپانی خودمختاری کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا گیا تھا، جیسا…
میل نرس کے حملے کا نشانہ بننے والا نفسیاتی مریض جاں بحق
گونما: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک نفسیاتی ہسپتال کا مریض اس وقت چل بسا جب اسے میل نرس معاون نے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، 69 سالہ مریض، جسے سئیمو…
ونڈوز اپگریڈ کے لیے نقدی کی قلت، مقامی حکومتیں کچھ کمپیوٹروں کو انٹرنیٹ سے منقطع کر کے ایتھر نیٹ پورٹس کو ٹیپ لگائیں گی
ٹوکیو: 8 اپریل، 2013 کو مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز ایکس پی آپریٹنگ سسٹم کے لیے معاونت ختم کر دے گا جو ابھی تک جاپان میں ایک تہائی کمپیوٹروں پر نصب ہے۔ اس تاریخ کے بعد اگر کوئی سیکیورٹی نقص دریافت ہوتا…
جاپان کے پڑوسی محتاط انداز میں ‘ایبے نامکس’ کو خوش آمدید کہتے ہیں
گریٹر نوئیڈا، بھارت: ابھرتے ہوئے ایشیائی پڑوسی سرمائے کے بہاؤ میں اضافے کے لیے تیار ہو رہے ہیں جب جاپان نے اپنی عرصہ دراز سے جاں بلب معیشت کو پیسے کا بے مثال ٹیکا لگانے کا اعلان کیا، تاہم زیادہ…
ایباراکی، توچیگی میں ہلاکت خیز ٹورنیڈوز کی پہلی برسی
ایباراکی: ایباراکی اور توچیگی صوبوں میں شہروں، جو پچھلے برس ہلاکت خیز ٹورنیڈوز کا نشانہ بنے تھے، کے رہائشیوں نے پیر کو آفت کی پہلی برسی منائی جس میں ایک ہلاک، 52 زخمی اور 2400 سے زائد عمارات کو نقصان…
ساپّورو میں ٹکر مار کے بھاگنے کے واقعے میں عورت ہلاک
ساپّورو: پیر کی صبح ساپّورو میں ایک عورت کو ٹکر مار کر بھاگنے کے ایک واقعے میں ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ چُو وارڈ میں صبح 2:20 پر پیش آیا۔ این ٹی وی نے ایک ٹیکسی…
اوساکا میں لینڈنگ کے بعد جہاز کے انجن کو آگ لگ گئی
اوساکا: پیر کو ایک طیارے کے انجن کو آگ لگ گئی جب وہ اوساکا کے ہوائی اڈے پر اترا تھا تاہم اس پر سوار 52 مسافروں اور عملے کے تین اراکین کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔ دو انجنوں والا طیارہ…
پولیس نے آدمی کی اطلاع نظر انداز کر دی، اس نے پڑوسی کو خنجر مار دیا
سائیتاما: سائیتاما میں ایک 61 سالہ شخص کو اپنی ساتھ والی پڑوسن کو قتل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر اُس کی کمر میں باورچی خانے والا چاقو گھونپ دیا۔ پولیس…
ٹیوٹا متوقع طور پر 1.3 ٹریلین ین کے سالانہ آپریٹنگ منافع کے اعلان کرے گا
ٹوکیو: ٹیوٹا کارپوریشن متوقع طور پر مارچ تک ختم ہونے والے سال کے دوران 1.3 ٹریلین ین کے قریب آپریٹنگ منافع کا اعلان کرے گا، جو پچھلے برس سے زیادہ ہے؛ یہ بات نیکےئی بزنس ڈیلی نے پیر کی خبر…
حکومت طبی دیکھ بھال کے روبوٹ معاون بنانے کی منصوبہ بندی میں
ٹوکیو: جاپانی حکومت نے خصوصی “نرسنگ روبوٹس” بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو طبی نگہداشت کرنے والوں کی معاونت کریں گے اور ملک کو اس ناگزیر وقت کے لیے تیار کریں گے جب اس کی 40 فیصد آبادی…
جاپانی فاسٹ فوڈ میں ممکنہ طور پر متاثرہ چینی پولٹری گوشت کے استعمال کی رپورٹ پر خدشات ابھر آئے
ٹوکیو: ہفتہ وار جاپانی جریدے شوکان بونشو کے خصوصی شمارے میں شائع ہونے والے ایک مضمون سے عندیہ ملتا ہے کہ چین سے آنے والا ممکنہ طور پر بیماری زدہ چکن شاید جاپانی فاسٹ فوڈ میں (استعمال کے لیے) اپنا…
جاپان کے چین سے تعلقات کبھی ہموار نہیں رہے: آسو
ٹوکیو: پچھلے 1500 برسوں میں جاپان کے چین کے ساتھ تعلقات کبھی ہموار نہیں رہے، یہ بات ڈپٹی وزیرِ اعظم تارو آسو کے حوالے سے بتائی گئی جو اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔ نیکےئی اور شانکےئی شمبن اخبارات…
نجی رہائش گاہ میں مداخلتِ بیجا پر مخمور امریکی فوجی گرفتار
کاناگاوا: پولیس نے پیر کو کہا کہ یوکوسوکا نیول بیس پر تعینات ایک امریکی فوجی ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر نشے کی حالت میں ایک نجی رہائش گاہ کی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل…
کال گرل کی جز وقتی ملازمت کرنے والی استانی معطل
اوساکا: اوساکا میں ایک 29 سالہ استانی نے کال گرل کی جز وقتی ملازمت اختیار کرنے پر چھ ماہ کی معطلی وصول کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کپڑے اور میک اپ کی خریداری پر 2…
مقتول جاپانی صحافی کے لیے ورلڈ پریس فریڈم ہیرو کا ایوارڈ
ویانا: عالمی پریس انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ جاپانی صحافی میکا یامامتو، جو پچھلے برس شام میں ماری گئی تھی، کو 2013 کا عالمی پریس ہیرو کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 45 سالہ یاماموتو یہ ایوارڈ وصول کرنے والی…
گولڈن ویک پر واپسی کا رش شروع
ٹوکیو: شنکاسن ٹرینیں، ایکسپریس ویز اور ہوائی اڈے پیر کو مسافروں سے بھرے ہوئے تھے جیسا کہ چھٹیوں پر جانے والے گولڈن ویک کے آخری روز گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ ٹی بی ایس کے مطابق، ناریتا کے ہوائی اڈے…
ماتسوئی، ناگاشیما نے ایبے سے پیپلز آنر ایوارڈ وصول کیا
ٹوکیو: نیو یارک یانکیز کے سابق کھلاڑی ہیدیکی ماتسوئی اور ان کے سابق مینجر نے یومیوری جائنٹس کے شیگیو ناگاشیما کے ہمراہ ٹوکیو ڈوم میں اتوار کو منعقدہ ریٹائرمنٹ تقریب کے موقع پر وزیرِ اعظم شینزو ایبے سے پیپلز آنر…
پیچھے سے فیراری ٹکرانے کے بعد کار پل سے نیچے چلی گئی
ٹوکیو: اتوار کی صبح ٹوکیو میں ایک کار اس وقت پل سے نیچے چلی گئی اور سڑک سے 7.5 میٹر نیچے جا گری جب اسے پیچھے سے ایک فیراری نے ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق، یہ صبح 9:30 پر…
ایباراکی کے باغ میں سیر کرتے آدمی کو تیر آ لگا
ایباراکی: پولیس نے اتوار کو کہا کہ ایناشیکی، صوبہ ایباراکی میں ایک آدمی کو اس وقت تیر آ لگا جب وہ تیر اندازی کے میدان کے ساتھ واقع باغ میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ…
150 ملین ین کی آمدن چھپانے پر این ٹی وی کو سزا
ٹوکیو: ٹوکیو ریجنل ٹیکسیشن بیورو کا کہنا ہے، نیپون ٹیلی وژن کارپوریشن (این ٹی وی) 150 ملین ین کے قریب کی قابلِ ٹیکس آمدن کی اطلاع دینے میں ناکام رہا۔ سانکے ئی شمبن کی ہفتے کی خبر کے مطابق بیورو…