روزنامه اخبار ، سائیتاما کین جاپان

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے ہفتے شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کریں گے
واشنگٹن: امریکہ نے کہا کہ وہ پیر کو جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لے گا جن کا مقصد ناکام راکٹ لانچ کے بعد شمالی کوریا پر ہونے والے تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ مذاکرات گلین ڈیویز، شمالی کوریا کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی، ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب لِم سُنگ نام اور جاپانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیا و اوشیانا شنسوکے سوگی یاما کے مابین ہوں گے۔

“یہ میٹنگ تینوں ممالک کے مابین جاری مکالمے کا حصہ ہے جس کا مقصد وسیع پیمانے کے علاقائی و عالمی معاملات پر آراء کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے، جس میں شمالی کوریا بھی شامل ہے،” امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا۔

اس بیان نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی اس سے قبل دی گئی ایک خبر کی بھی تصدیق کی۔

حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا، جنوبی کوریا کے خلاف دھمکیوں میں شدت پیدا کرتا رہا ہے اور اس کے قدامت پرست صدر لی میونگ بیک کی شدید الفاظ میں ہتک کرتا رہا ہے۔

سی شیفرڈ کے لیڈر واٹسن کو ضمانت پر رہائی مل گئی، حوالگی کا فیصلہ ابھی زیر غور
برلن: ایک جرمن عدالت نے ماحولیاتی سمندری گروپ سی شیفرڈ کے بانی پاؤل واٹنس کو ضمانت عطاء کر دی جبکہ حکام فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسے تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت کوسٹا ریکا کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

فرینکفرٹ میں اعلی علاقائی عدالت نے ایک بیان میں کہا 2002 میں شمالی سمندروں میں شارک کے پروں پر ہونے والی ایک جھڑپ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کے تحت کوسٹا ریکا سے موصول ہونے والی تحویل مجرم کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

سی شیفرڈ کے مطابق، “جہازوں کی نقل و حمل کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ گوئٹے مالا کے پانیوں میں وقوع پذیر ہوا جب سی شیفرڈ کی کوسٹا ریکا کے جہاز واراڈیرو سے شارک کی پر (فِن) غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے معاملے پر مڈھ بھیڑ ہوئی۔

سی شیفرڈ کا کہنا ہے کہ واراڈیرو کو بندرگاہ واپس لے جاتے ہوئے صورتحال بدل گئی اور گوئٹے مالا کی ایک گن بوٹ سی شیفرڈ کے عملے کا راستہ روکنے کے لیے بھیج دی گئی، جس سے سارے تنازعے کا آغاز ہوا۔

جے آر ایسٹ ریل کی پٹڑیوں کے ساتھ واقع دیواروں، ستونوں سے الٹی سیدھی تصاویر مٹائے گا
ٹوکیو: ایسٹ جاپان ریلوے کو (جے آر ایسٹ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں الٹی سیدھی تصاویر ختم کرنے کے خلاف 80 ملین ین کی رقم خرچ کرے گا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق، جے آر ایسٹ ریل کی پٹڑیوں کے ساتھ واقع دیواروں، ستونوں سے الٹی سیدھی تصاویر مٹائے گا، جس کے بعد ان پر شیشہ نما پینٹ کی کوٹنگ کر دے گا جس سے الٹی سیدھی تصاویر بنانا مشکل ہو جائے گا۔ سانکےئی شمبن کی جمعے کی رپورٹ کے مطابق، یہ پینٹ اسپرے پینٹنگ کو مشکل بنانے اور اس کی صفائی باآسانی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی تین سالہ منصوبے کے دوران ٹوکیو میں بھی 100 سے زیادہ مقامات کو صاف کر کے ان پر اس پینٹ کی کوٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے جس میں ہر مقام پر قریباً دو ملین ین کے قریب خرچہ آئے گا۔ یہ پروگرام شیبویا اور ہاراجوکو کے اسٹیشنوں میں 40 آزمائشی مقامات پر مئی کے اواخر سے شیڈیول کے مطابق شروع ہو گا۔

“آڑھی سیدھی تصاویر کو صرف صاف کر دینا ہی کافی نہیں۔ ہمیشہ ان کی جگہ نئی تصاویر بن جاتی ہیں،” پروگرام کے نگران نے کہا۔ “نئے اقدام کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کو چاہے تھوڑا ہی سہی، لیکن کم کر سکیں گے۔”

آدمی نے بیوی کی خودکشی کے بعد ٹیپکو پر مقدمہ کر دیا
فوکوشیما: فوکوشیما صوبے میں ایک آدمی نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی نے ایسے حالات پیدا کر دئیے جس سے اس کی بیوی خودکشی پر مجبور ہوئی۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، توہوکو ریجن میں پچھلے سال کے زلزلے و سونامی، جن سے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر پگھلاؤ کے واقعات ہوئے تھے، کے بعد قریباً 60 خود کشیاں ہوئی ہیں۔

61 سالہ مائیکو واتانابے اور اس کے خاندان نے واتانابے کی 58 سالہ بیوی ہاماکو کی خود کشی کے خلاف ٹیپکو پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

جاپان جی ایٹ مذاکرات میں یورو بحران کی مدد کے لیے تیار
واشنگٹن: گروپ آٹھ کی بڑی صنعتی اقوام کی طرف سے یورپی بحران پر ابتدائی گفتگو کے موقع پر جاپان نے کہا کہ وہ یورو زون کے قرضہ بحران کی بیخ کنی کے لیے مداد فراہم کرنے کو تیار کھڑا ہے۔

جاپان، جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت اور جی ایٹ کے اشرافیہ کلب کی رکنیت رکھنے والی اکلوتی ایشیائی طاقت ہے، پہلے ہی آئی ایم ایف کو یورپی بحران کے خلاف فنڈز کا بڑا فراہم کنندہ ہے، جب اس نے پچھلے ماہ 60 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ناؤکو سائیکی نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم یوشیکو نودا ان مذاکرات کے موقع پر بیان دیں گے کہ یورپیوں کی اولین ذمہ داری اس بحران پر قابو پانا ہے۔

“اس کے ساتھ ساتھ یورپیوں کو یورپی قرضہ بحران حل کرنے میں مدد کی فراہمی کے لیے جاپان مدد کا ہاتھ بڑھانے کو تیار ہے،” سائیکی نے کہا۔

“یورپ کا حکومتی قرضوں کا بحران دنیا کی معیشت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، چناچہ ہم یورپیوں کو ترغیب دیں گے کہ وہ اس مسئلے سے جلد از جلد مناسب انداز میں نمٹیں،” انہوں نے کہا۔

“جاپان کی جانب سے مزید مدد میں عالمی مالیاتی فنڈ کی مزید معاونت یا ایشیا میں سیفٹی نیٹ بڑھانے کی کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں،” انہوں نے کہا۔

امریکی صدور کے ضیافتی مقام کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے جی ایٹ مذاکرات کا مقصد صدر باراک اوباما اور نو منتخب فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند کو جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف ایکدوسرے قریب لانا ہے، جو کہ دونوں ہی ترقیاتی اور نمو بڑھانے والی پالیسیوں کے حامی ہیں، جبکہ جرمن چانسلر سادگی پسند اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔

جاپان جی ایٹ کے دونوں نکتہ ہائے نظر کے درمیان کھڑا ہے۔

ڈوکومو بوڑھوں کے لیے اسمارٹ فون متعارف کروائے گا
ٹوکیو: صف اول کے جاپانی موبائل آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو نے پہلا ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو خاص طور پر بوڑھے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس کی بوڑھے ہوتے صارفین تک پہنچنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ ٹچ اسکرین والا ہینڈ سیٹ، جو اگست سے فروخت کے لیے دستیاب ہو گا، بڑے فانٹ سائز اور آئکن دکھائے گا جبکہ اس میں ای میل کرنے اور تصاویر لینے کے لیے سادہ انداز میں مرحلہ وار ہدایت ہوں گی۔

“یہ ہینڈ سیٹ مینیو دکھانے کے لیے بڑے بٹن اور فونٹ استعمال کرتا ہے جسے سمجھنا آسان ہے،” فرم نے کہا۔

جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ اولین فوجی معاہدہ معطل کر دیا
سئیول: ایک دفاعی اہلکار نے عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کوکہا کہ جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔

وزیر دفاع کِم کوان جِن کو اس ماہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ٹوکیو آنا تھا، جو کہ 1945 میں کوریا پر بے رحمانہ جاپانی نوآبادیاتی تسلط کے اختتام کے بعد پہلا ایسا معاہدہ ہوتا۔

ایک معاہدہ دونوں ممالک کو شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں پر انٹیلی جنس معلومات شئیر کرنے اور سمندر میں مشترکہ تلاش اور مدد کے آپریشن سر انجام دینے کی سہولت دینے کے لیے تھا۔

دوسرا معاہدہ بیرون ممالک امن برقرار رکھنے کے آپریشنز میں لاجسٹکس، جس میں ہتھیار شامل نہیں، اور خدمات میں تعاون سے متعلق تھا۔

“کِم نے ٹوکیو کا دورہ کرنے کا منصوبہ موخر کر دیا ہے۔ وہ اس معاملے کو عوامی جذبات کی روشنی میں حل کریں گے،” وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا۔

اپوزیشن کے سیاستدانوں نے ایسے کسی بھی فوجی معاہدے کی مخالفت کی ہے چونکہ جنوبی کوریا کے بہت سے بوڑھے لوگوں کے اذہان میں جاپان کے نو آبادیاتی تسلط کی تلخ یادیں تازہ ہیں۔

چیبا میں عورت کا تیز دھار آلےسے قتل
چیبا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک 72 سالہ بوڑھی عورت کو سانمو، صوبہ چیبا میں واقع اس کے گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، کازوئی ایشیدا کو اس کی پوتی نے بدھ کی صبح 6:20 کے قریب دریافت کیا، جو اس کے ساتھ گھر میں رہتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشیدا اپنے فٹن پر لیٹی ہوئی تھی اور کئی زخموں سے خون رسنے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر گئی تھی۔

پولیس نے ابھی تصدیق نہیں کی کہ گھر سے روپیہ یا قیمتی اشیاء چوری ہوئیں یا نہیں۔ تفتیش کاروں نے دعوی کیا ہے کہ کچھ ثبوت جائے وقوع پر رہ گئے تھے، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

ایشیدا کے پڑوسیوں کے مطابق وہ بہت اچھے دل کی مالک خاتون تھی۔

بیٹ تاکیشی نے ہم جنس پرست شادیوں کو حیوانیت سے تشبیہ دے دی
ٹوکیو: جاپان میں ‘گے’ ہم جنس پرستوں کے حقوق چلانے والے جمعرات کو تاکیشی “بیٹ” کیتانو کے خلاف ابل پڑے جب اس ایوارڈ یافتہ فنکار نے ہم جنس پرست شادیوں کا تقابل حیوانیت سے کر ڈالا۔

کیتانو، جن کی یاکوزا گینگسٹرز پر بنی فلمیں پوری دنیا میں مقبول ہیں، نے ایک مقبول عام حالات حاضرہ کے پروگرام میں اپنے تبصرے سے ایکٹوسٹوں کو اشتعال دلا دیا، جب مہمانوں سے پوچھا جا رہا تھا کہ باراک اوباما کی طرف سے ‘گے’ شادیوں کی حمایت پر ان کا کیا خیال ہے۔

“اوباما ‘گے’ شادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وہ اپنے آپ کو سماج میں گے اور لزبیئن لوگوں کے مقام پر رکھنے کے قابل ہوتے۔”

کیتانو، جن کی 1997 کی فلم “ہانا بی” نے وینس میں گولڈ لائن جیتا تھا، جاپانی ٹیلی وژن پر باقاعدگی سے آتے ہیں، اور اپنے ہفتہ وار شو کی میزبانی کرتے ہیں۔

پچھلے ہفتے باراک اوباما پہلے امریکی صدر بن گئے تھے جنہوں نے ‘گے’ شادیوں کی کھلے عام حمایت کی۔ امریکہ میں اس ایشو پر متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں ٹوکیو ڈزنی ریزوررٹ نے تصدیق کی تھی کہ مقبول تھیم پارک میں موجود ہوٹلوں میں ہم جنس پرست شادیاں منعقد کی جا سکتی ہیں۔

4.8 شدت کے زلزلے نے کانتو ریجن کو ہلا ڈالا
ٹوکیو: 4.8 کی ابتدائی شدت کے ایک زلزلے نے جمعے کو کانتو ریجن کو نشانہ بنایا اور ٹوکیو میں عمارات کو ہلا ڈالا۔

فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں، اور نہ ہی شام 5:19 پر آنے والے اس زلزلے کی وجہ سے کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، زلزلے کا مرکز جنوبی صوبے ایباراکی میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت نے بجلی بچانے کا منصوبہ متعارف کروا دیا
ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو ملک کے مغربی حصے کے کاروباری اور گھریلو صارفین پر زور دیا کہ وہ اس گرما میں بجلی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کریں تاکہ فوکوشیما بحران کے بعد جاپان کے بند پڑے ایٹمی ری ایکٹروں کی وجہ سے ہونے والی بجلی کی ممکنہ کمی پر قابو پایا جا سکے۔

حکومت نے کہا کہ اس کا عزم علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے دینا ہے تاہم کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہو گا، جیسا کہ پچھلے سال بھی مشرقی جاپان میں بجلی کی کھپت میں لازمی کمی کی حدود مقرر کر دی گئی تھیں۔

بجلی کی کمی -جس کی شدت بذات خود ایک بحث طلب مسئلہ ہے-پر فکرمندی بڑھ رہی ہے کہ اس سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی بحالی کا عمل متاثر نہ ہو جائے اور زیادہ لاگتوں اور بجلی کی غیر یقینی فراہمی کی وجہ سے مینوفیکچررز کے بیرون ملک کارخانے منتقل کرنے کا عمل تیز نہ ہو جائے۔

جاپان کی بجلی فراہم کار کمپنیاں بجلی کی مستحکم فراہمی کے لیے جد و جہد کر رہی ہیں چونکہ پچھلے سال کے زلزلے و سونامی سے فوکوشیما ڈئچی ایٹمی بجلی گھر پر ہونے والے پگھلاؤ اور وسیع پیمانے پر پھیلنے والی تابکاری وغیرہ کی وجہ سے عوام ایٹمی توانائی کی انتہائی مخالف ہو چکی ہے۔

اوساکا سے تعلق رکھنے والی کانسائی الیکٹرک پاور کے صارفین کو بھی بجلی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کرنے کو کہا جائے گا۔

ڈوکومو نے 19 نئے موبائل آلات متعارف کروا دئیے
ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے 2012 کے گرما کی لائن اپ میں 19 نئے ماڈل متعارف کروائے ہیں جنہیں جون کے بعد جاری کیا جائے گا، جبکہ ان میں 16 اسمارٹ فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک بچوں کے لیے موبائل فون کے علاوہ ایک وائی فائی راؤٹر بھی شامل ہیں۔ ان آلات میں سے بہت سے ڈوکومو کے ایکس آئی (جسے “کروسی” پڑھا جاتا ہے) ایل ٹی ای موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

ڈوکومو نے کہا کہ اس کی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی نئی لائن اپ، جس میں غیر معمولی طور پر وسیع و متنوّع خوبیوں والے آلات شامل ہیں، ایک ایسے وقت پر متنوّع ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جب اسمارٹ آلات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی کا ضروری اور ہر جگہ ساتھ رہنے والا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

مثال کے طور پر آسان شدہ موبائل فون سیریز “راکو راکو” میں پہلی بار ٹچ اسکرین والے ایسے سمارٹ فون متعارف کروائے گئے ہیں جو مس کرنے پر اصل بٹن دبانے جیسا احساس مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فون کے صارفین پہلی بار “راکو راکو پاکے ہودائی” کی فلیٹ ریٹ پیکٹ سروس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اقتصادی نمو کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان بحالی کی راہ پر گامزن
ٹوکیو: جمعرات کو اعدا و شمار سے پتا چلا کہ تازہ ترین سہ ماہی میں جاپان کی معیشت اندازے سے تیزی کے ساتھ ایک فیصد کی شرح سے نمو پذیر ہوئی، جبکہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب اور برآمدات میں اضافے نے اسے بحالی کے راستے پر گامزن رکھا۔

وزیر معیشت موتوہیسا فوروکاوا نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت، جو پچھلے سال کے زلزلے و سونامی اور مہنگے ین نے کے ہاتھوں بری طرح پٹی ہے، کو اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ممکنہ طور پر مزید بڑھاوا دیکھنے کو ملے گا، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ نمو یورپ میں افراتفری سے متاثر ہو سکتی ہے۔

کیبنٹ آفس سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار سے پتا چلا کہ جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں پچھلے تین ماہ کے مقابلے میں گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ میں 1 فیصد اضافہ ہوا، جو تخمینہ شدہ 0.9 فیصد اضافے سے ذرا سا زیادہ ہے۔

یہ جاپان کی حقیقی جی ڈی پی نمو کا مسلسل تیسری سہ ماہی بن گئی، اگرچہ اسے مارچ 2011 کے تباہ کن زلزلے و سونامی کے بعد حکومت کے تعمیر نو کے اخراجات سے بھی سہارا ملا ہے۔

ڈیٹا کے حوالے سے اگر سالانہ پیمانے پر دیکھا جائے تو جاپان کی معیشت جنوری سے مارچ کے عرصے کے دوران 4.1 فیصد بڑھی، جس نے 3.5 فیصد اضافے کے اندازوں کو بھی غلط ثابت کر دیا۔

“ہمارے ملک کی معیشت اوپر کی طرف حرکت جاری رکھے ہوئے ہے،” فوروکاوا نے کہا۔

“آگے کی طرف دیکھیں تو مسلسل جاری تعمیر نو کی طلب اور مقامی طلب کی وجہ سے نمو کو مہمیز ملتی رہے گی،” انہوں نے کہا۔

چین، جاپان کا جزیروں کے تنازع پر بحری مکالمے کا انعقاد
بیجنگ: چین اور جاپان نے بدھ کو اعلی سطح کی بحری مکالمت کا انعقاد کیا جن میں ممکنہ طور پر غیر آباد جزائر کے ایک گروپ پر توجہ مرکوز کی گئی جو دونوں ممالک کے مابین جاری علاقائی تنازعے کی مرکزی وجہ ہیں۔

دونوں ممالک کے کے تعلقات مشرقی بحر چین میں واقع گیس فیلڈز اور جزائر، جنہیں جاپانی میں سین کوکو اور چینی میں دیاؤیُو کہا جاتا ہے، پر دعووں کے حوالے سے اکثر کھنچاؤ کا شکار رہے ہیں۔

2010 میں چین اور جاپان کے تعلقات کم ترین سطح پر آ گئے تھے جب جاپانی حکام نے ایک چینی کپتان کو متنازع جزائر کے علاقے میں اپنا جہاز چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے ٹکرانے پر حراست میں لے لیا تھا۔

چین کے اطراف میں واقع سمندروں میں علاقائی تنازعات علاقے اور دور نزدیک کے دوسرے ممالک کے لیے خدشات کا سبب بن رہے ہیں۔

چین اور فلپائن اس وقت جنوبی بحر چین میں جزائر کے گروپ پر اعلی سطح کے بحری تنازعے میں الجھے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں دونوں ممالک دعوائے ملکیت کرتے ہیں۔

بچے کی بھوک سے موت کے ذمہ دار جوڑے پر مقدمے کی سماعت شروع
چیبا: چیبا کے ایک جوڑے پر پچھلے ہفتے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی جن پر پچھلے سال اپنے چھوٹے بچے کی بھوک سے ہلاکت کا الزام ہے۔

یہ مقدمہ عام ججوں کے نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ مقدمے کے آغاز پر وکیل استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ سوشی (وفات پانے والا بچہ) آنتوں کی بندش میں مبتلا تھا چونکہ اس نے (بھوک سے مجبور ہو کر) بال اور اپنے ڈائپر کا کاغذ کھا لیے تھے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ساتومی کوساکا (لڑکے کی ماں) جذباتی اور نفسیاتی طور پر اپنے خاوند کے اثر میں تھی جو اس سے 11 سال چھوٹا ہے، اور اس وجہ سے وہ بچے کی دیکھ بھال کے پیشہ ور معالجین سے مشورہ کرنے کے قابل نہیں تھی۔

جیوری 24 مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

بھگوڑے ہمبولٹ پینگوئن کو قابو کرنے کی کی کوشش ناکام
ٹوکیو: ٹوکیو کوسٹ گارڈ آفس نے بدھ کو کہا کہ ایک سالہ ہمبولٹ پینگوئن، جو دو ماہ قبل ٹوکیو سی لائف پارک میں اپنے پنجرے کی چار میٹر اونچی چٹان پر چڑھ کر اور خار دار تار پھلانگ کر بھاگ گیا تھا، کو خلیج ٹوکیو میں دیکھا گیا ہے تاہم اسے پکڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

کوسٹ گارڈ کی ایک گشتی کشتی اور امدادی جہاز نے اس ہفتے کے شروع میں خلیج ٹوکیو میں ایک گھنٹے تک پینگوئن کی نگرانی کی تھی لیکن وہ اس کے قریب نہ جا سکے۔

یاماناشی میں بوڑھے آدمی پر ریچھ کا حملہ
یاماناشی: پولیس نے جمعرات کوکہا کہ ایک بوڑھے آدمی پر کوفو، صوبہ یاماناشی میں ایک ریچھ نے حملہ کیا۔

آدمی، جو ساٹھ کے پیٹے میں تھا، نے پولیس کو بتایا کہ وہ بدھ کو شام پانچ بجے کے قریب اپنے چاول کے کھیتوں میں پانی کی سطح چیک کرنے گیا تھا جب اس پر قریباً ایک میٹر لمبے ایشیائی سیاہ ریچھ نے حملہ کر دیا۔ آدمی کا سر اور شانے اس حملے میں زخمی ہوئے تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے گھر لوٹا جہاں آ کر اس نے ایمبولینس کو اطلاع دی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے زخم شدید نہیں تھے اور پولیس مقامی لوگوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ جانور کے بارے میں محتاط رہیں۔ شکاریوں کو بھی تیار رہنے کو کہہ دیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑی تو ریچھ کو مار گرایا جائے۔

گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی کی وجہ سے توشیبا نے جاپان میں ٹی وی سے متعلق آپریشنز بند کر دئیے
ٹوکیو: توشیبا نے جمعرات کو ملکی الیکٹرونکس منڈیوں میں کم طلب، گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی اور مہنگے ین کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے جاپان میں ٹیلی وژنوں کی پیداوار بند کر دی ہے۔

ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، آئی ٹی اور انجینئرنگ کی صنعتوں سے منسلک کمپنی نے ٹوکیو کے نزدیک واقع فوکویا میں اپنے بچ جانیوالے آخری ٹی وی پلانٹ پر مارچ کے اواخر میں پیداوار بند کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریگزا برانڈ کے ٹیلی وژن بنانیوالے توشیبا نے اپنی ٹیلی وژن کی پیداوار چین، انڈونیشیا، مصر اور پولینڈ میں واقع فیکٹریوں میں منتقل کر دی ہے، جبکہ انہوں نے مزید کہا: مقامی طلب میں کمی اس کی وجہ ہے۔

یہ تازہ ترین اقدام جاپان کی کبھی دنیا میں نمبر ایک سمجھی جانے والی الیکٹرونکس فرموں کم ہوتی خوش قسمتی کو نمایاں کرتا ہے۔

مقامی طور پر ٹیلی وژن کی طلب پچھلے سال جولائی میں بڑھی تھی جب ملک نے اینالاگ نشریات کو بند کیا تھا، جس کی وجہ سے قریباً تمام گھریلو اور کارپوریٹ صارفین نے ڈیجیٹل نشریات وصول کرنے والے نئے ٹی وی خریدے۔

“ان واقعات کے بعد مقامی طلب گر گئی اور ہم نے بھی پیداوار اسی حساب سے کم کر دی، جو مکمل بندش تک پہنچ گئی،” توشیبا کے ترجمان نے کہا۔

جاپانی حریف ہیٹاچی، جس نے اس سے قبل ٹیلی وژن سیٹوں کی مقامی پیداوار بند کر دی تھی اور کاروبار کو بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر مرکوز کر دیا تھا، نے کہا کہ وہ رواں سال کے دوران بڑے آپریٹنگ منافع کی توقع کر رہا ہے۔

فیس بک کے حصص کا حصص مارکیٹ میں اندراج صارفین کے لیے کیا معانی رکھتا ہے؟
واشنگٹن: اگر آپ ان ایک ارب کے قریب لوگوں میں شامل ہیں جو فیس بک استعمال کرتے ہیں، تو اس ویک اینڈ پر فیس بُک میں سائن ان کرتے ہوئے آپ کو کوئی خاص تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔

جمعے کو متوقع، فیس بک کا حصص مارکیٹ میں داخلہ وقتی لکیر کو ہلا دینے والا تجارتی واقعہ ہو گا، تاہم صارفین کو شاید پسند یا ناپسند کرنے کے لیے کوئی نئی چیز نظر نہ آئے۔

لیکن اب سے کمپنی منافع کے بھوکے، نہ مڑنے والے سرمایہ کاروں کے دباؤ میں آ جائے گی جن کا مقصد آپ یعنی فیس بک کے صارف سےپیسے کا حصول ہو گا۔ “جیسے جیسے حصص کی قیمتوں کا دباؤ بڑھے گا حصہ داریاں ویسے ویسے بڑھتی جائیں گی۔”

موبائل آلات پر اپنی نیوز فیڈ چیک کرنے والے صارفین متوقع طور پر سب سے پہلے تبدیلیاں دیکھیں گے۔

“اگر آپ ایک ٹھوس تبدیلی چاہتے ہیں جو صارفین کے تجربے کو بدل دے گی، تو موبائل پر دیکھیں،” نئی ٹیکنالوجیز کی مشاورت مہیا کرنے والے ادارے آلٹی میٹر گروپ کی ریبیکا لیب نے کہا۔ “آپ کو اشتہارات نظر آئیں گے۔”

حیران کن طور پر 77 سے 96 ارب ڈالر کی عوامی مالیت کے باوجود فیس بک اپنی موبائل مصنوعات سے قریباً کوئی روپیہ نہیں کماتی، جہاں کوئی اشتہار نہیں دکھایا جاتا۔

موبائل صارفین کے لیے اشتہارات کے علاوہ ویب سائٹ صارفین کو بھی مزید کاروبار دوست سائٹ کی توقع رکھنی چاہیے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنیوں کے روایتی اشتہارات کا ریلا اسٹریم میں نظر آنے لگے گا۔

ٹی پی پی مذاکرات پر کچھ رازداری ضروری، امریکی تجارتی نمائندے
ڈلاس: اعلی امریکی تجارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ ایشیا پیسفک کے علاقے میں نو ملکی آزاد تجارتی معاہدے کی تشکیل کے لیے جاری عالمی مذاکرات میں ہر ممکن حد تک کھلا (اوپن) ہے تاہم مذاکرات میں کچھ رازداری قائم رکھنا ہو گی۔ “میرا خیال ہے کہ ہم نے اوباما انتظامیہ کی اسپرٹ میں رہتے ہوئے طریقہ کار میں (سب کو) انتہائی حد تک مشغول اور شفاف رکھنے کی کوشش کی ہے جتنا کہ ہم کر سکتے تھے،” امریکی تجارتی نمائندے رون کرِک نے ڈلاس سے ایک انٹرویو میں کہا جہاں امریکہ مجوزہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) معاہدے پر مذاکرات کے سلسلے میں 12 ویں راؤنڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔

امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، چلی، سنگاپور، ملائیشیا، ویتنام اور برونائی کو امید ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک وسیع تر ٹی پی پی تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل کر لیں گے۔

ان ممالک کا کہنا ہےکہ وہ “21 ویں صدی” کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جو تجارتی رکاوٹوں کو ہٹانے اور مزدوروں کے حقوق، ماحولیات، حقوق دانش کی حفاظت جیسے عالمی معیارات کو بلند کرنے میں موجودہ علاقائی تجارتی معاہدوں کو پیچھے چھوڑ دے۔

وہ ایسا معاہدہ بھی چاہتے ہیں جو جاپان اور دوسرے ممالک، بشمول ممکنہ طور پر چین، کی شمولیت کے لیے کھلا ہو۔

کِرک نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے پر اپنے مقاصد کے بارے میں ہر ممکن حد تک کھلنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ رازداری کو بھی برقرار رکھا ہے جو حساس معاملات پر اتفاق رائے کے حصول کے لیے متعلقہ ممالک کو درکار ہے۔

اوباما انتظامیہ نے کاروباری، مزدور، ماحولیاتی اور تجارتی ایکٹوسٹ گروپوں کے لیے ہفتے کو “اسٹیک ہولڈرز ڈے” کا اہتمام کیا تاکہ وہ نو ممالک کے مذاکرات کاروں سے مل سکیں اور ان سے اپنے خدشات پر بات چیت کر سکیں۔