11 سالہ بچیوں کی برہنہ تصویر کشی پر استانی زیر حراست

ٹوکیو: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ کونیتاچی، ٹوکیو کے ایک اسکول کی استانی کو حراست میں لیا گیا ہے، جب اس کے قبضے سے 11 سالہ بچیوں کی برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں، جو (بچیاں) اس کی نگرانی میں تھیں۔

پولیس کے مطابق، کاؤری یاماکاوا نامی عورت نے مبینہ طور پر جون میں نیکو، صوبہ توچیگی میں ٹرپ کے موقع پر ایک ہوٹل کے بڑے اجتماعی غسل خانے میں چھٹی کی طالبات کی ویڈیوز بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یاماکاوا کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران یہ تصاویر برآمد ہوئیں۔ یہ تلاشی اس وقت لی گئی جب اسے پچھلے ماہ ٹوکیو میں آؤٹنگ کے دوران ایک نہانے کے تالاب پر لڑکیوں کے کپڑے بدلنے کے کمرے میں تصاویر لیتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران یاماکاوا نے کہا کہ وہ لڑکیوں کی خوبصورت چھاتیوں کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.