مئیے: کووانا، صوبہ مئیے کی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک 45 سالہ خاتون کو اپنے 5 سالہ بچے کی موت پر حراست میں لیا ہے، جسے اس نے تین گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لیے کار میں چھوڑے رکھا اور خود پچینکو کھیلتی رہی۔
پولیس کے مطابق، تاکاکو ساتو نامی مشتبہ نے اپنے بچے ریوسوکے کو جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے کے قریب ایک پچینکو پارلر کے باہر پارکنگ لاٹ میں کار ہی میں چھوڑ دیا۔ کار کا انجن چل نہیں رہا تھا اور کھڑکیاں بھی بند تھیں۔
مقامی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ دوپہر تین بجے کے قریب باہر کا درجہ حرارت 32.9 درجے تھا، تاہم کار کے اندر یہ بہت زیادہ ہو گا۔ پولیس کے مطابق، خیال ہے کہ ریوسوکے گرمی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے کہا کہ ساتو پر غفلت کا الزام عائد ہو گا، جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلا۔