فوکوشیما: صوبہ فوکوشیما کے کسانوں نے کٹائی کا وقت قریب آنے پر صوبے کی چاول کی بڑی فصل کو تابکاری کے لیے جانچنا شروع کر دیا ہے۔ صوبائی اہلکاروں نے جمعے کو کہا، فی الوقت تابکاری کے ٹیسٹ اگیتی پیداوار پر کیے جا رہے ہیں، جس کی کٹائی صوبے میں پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
پچھلے سال ٹیسٹ باقاعدگی سے نہیں کیے گئے تھے، جس کا نتیجہ تابکاری والا مال سپر مارکیٹ کی شیلفوں میں پہنچنے پر سرخیوں کے ایک سلسلے کی صورت میں نکلا۔ امسال، کئی کاشتکاروں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاٹی گئی دھان کا ہر بورا فارم سے روانہ کیے جانے سے قبل تابکاری کےلیے جانچا جا رہا ہے۔
بڑی کٹائی ستمبر کے آخری میں ہونے کی توقع ہے۔