سائیتاما: پولیس نے کہا کہ کاواجیمیا، صوبہ سائیتاما میں اتوار کو علی الصبح ایک سائیکل سوار تین آدمیوں کے ہاتھوں لُٹ گیا۔
پولیس کے مطابق، 18 سالہ آفت رسیدہ قریباً رات اڑھائی بجے کے قریب کام سے سائیکل پر گھر آ رہا تھا جب تین آدمیوں نے سڑک کے ساتھ موجود کھیت سے اس پر چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے اسے سائیکل سے گرایا، لاتیں اور مکے مارے اور اس سے 32,000 ین چرا لیے۔
آفت رسیدہ شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس نے حملہ آوروں کا حلیہ نوعمر لڑکوں کا بتایا، جو دبلی پتلی جسامت کے حامل، 165 سے 170 سینٹی میٹر اونچے اور سیاہ ملبوس میں تھے۔