ٹوکیو: جاپان کی ایٹمی آفت کی بڑی تحقیق کے سربراہ اپنی رپورٹ کا تنقید کے خلاف دفاع کر رہے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پینل نے افراد کو قصوروار ٹھہرانے سے احتراز کیا اور اس کی بجائے ملکی ثقافت کے عناصر کو قصوروار ٹھہرایا۔
کیوشی کاروکاوا، ایک ڈاکٹر جنہوں نے فوکوشیما ایٹمی حادثے کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کی، نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ یہ مصیبت “جاپان ساختہ” تھی، اور نگران اداروں اور یوٹیلٹی کمپنیوں کے مابین گٹھ جوڑ کو نمایاں کیا جس نے چرنوبل کے بعد بدترین ایٹمی آفت کو جنم دیا۔ “یہ صرف جاپان کا خاصہ ہے، ایک ایسی ثقافت جو ہم آہنگی پر زور دیتی ہے، جہاں لوگ شکایت نہیں کرتے۔”
تاہم لوگ لوگ کمیشن کی رپورٹ پر شکایت کر رہے ہیں کہ وہ نہ صرف قصور وار ٹھہرانے کی جزئیات کی بات نہیں کرتی بلکہ جاپان کی ثقافت پر بیان بازی کرتی ہے جو اس دستاویز کے انگریزی کے نسخے میں شائع ہوا لیکن جاپانی نسخے میں نہیں تھا۔
جولائی میں جاری ہونے والی 641 صفحات پر مبنی رپورٹ نے 1167 لوگوں کے انٹرویو اور ایٹمی نگران اداروں اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی سے حاصل شدہ ماخذی دستاویزات کو جمع کیا۔
پینل کی رپورٹ نے جاپان کے اندر اور بیرون ملک سے تنقید کو دعوت دی ہے۔