چین کے لیے جاپان کے نو تعینات شدہ سفیر ٹوکیو میں انتقال کر گئے

ٹوکیو: وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے لیے جاپان کے نوتعینات شدہ سفیر شینی چی نیشی میا ٹوکیو کی ایک گلی میں بے ہوش پائے جانے کے تین دن بعد ٹوکیو کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

وزارتی اہلکار تاکاشی اریوشی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر موت کی وجہ پر تحقیق کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اگرچہ یہ اتفاقی ہے، تاہم نیشی میا کی موت ایسے وقت ہوئی ہے جب جاپان اور چین کے مابین مشرق بحر چین میں جزائر کے ایک گروہ، جس پر دونوں دعوی کرتے ہیں، کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.