سام سنگ کا آئی فون 5 کو پیٹنٹ کی جنگ میں شامل کرنے کا منصوبہ

سئیول: جنوبی کوریا کے سام سنگ الیکٹرونکس نے جمعہ کو کہا کہ وہ اپیل کے نئے آئی فون 5 پیٹنٹ خلاف ورزی کیس میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے، جو دونوں حریف اسمارٹ فون ساز عفریتوں کی پوری دنیا میں عرصے سے جاری قانونی جنگ کا حصہ ہو گا۔

سام سنگ کے اہلکاروں نے کہا کہ کمپنی امریکہ میں جاری پیٹنٹ مقدمے میں اپنی طرف سے یہ ترمیم شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

پچھلے ماہ کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے سام سنگ کو حکم دیا تھا کہ وہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر 1.01 ارب ڈالر کی ادائیگی کرے۔

سام سنگ نے ایپل پر “جارحانہ قانونی اقدامات اٹھانے” کا الزام عائد کیا “جو مارکیٹ میں مقابلے بازی کو کم کر دیتے ہیں”۔

اس نے مزید کہا: “ایسے حالات میں ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ اپنی ایجادات اور حقوق دانش کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.