ٹوکیو: امریکی میرینز نے حفاظتی خدشات پر کئی مہینوں کے احتجاج کے بعد جمعہ کو ایم وی 22 اوسپرے طیارے کی جاپان میں پہلی آزمائشی پروازیں شروع کیں۔
یہ دوغلا طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح بلند ہو سکتا ہے جبکہ طیارے کی طرح اڑ سکتا ہے۔ پرواز کے آپریشن یاماگوچی صوبے میں ایواکونی اڈے پر سر انجام دئیے گئے جہاں وہ اوکی ناوا منتقلی سے قبل عارضی طور پر تعینات کیے گئے ہیں۔
آزمائشی پروازوں کے دوران مظاہرین تعیناتی کے خلاف علامات اور کتبے لیے کھڑے رہے۔
دو حالیہ حادثات کے بعد، اوکی ناوا کے دسیوں ہزار رہائشیوں نے ان کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا تھا، اور کہا تھا کہ یہ اوکی ناوا کے پر ہجوم ماحول میں اڑنے کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔
تاہم جاپان کی مرکزی حکومت نے اس ہفتے امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا، جنہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس طیارے کی حفاظت کے بارے میں پر اعتماد ہے، کے دورے کے بعد ان کے آپریشن کی اجازت دے دی تھی۔