پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکریٹری شاہد مجید پاکستان سے واپس جاپان پہونچ گئے

پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکریٹری شاہد مجید پاکستان سے واپس جاپان پہونچ گئے
والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنیوالے تمام احباب کا تہہ دل سے مشکور ہیں
(ٹوکیو ۷۲ ستمبر ۲۱۰۲ء ) پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکریٹری شاہد مجید جو اپنی والدہ محترمہ کے انتقال کی اطلاع کے فوری بعد گزشتہ دنوں پاکستان چلے گئے تھے
واپس جاپان آگئے ہیں ۔

شاہدنے اپنے بیان میں اُن تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اُنکی والدہ محترمہ کے انتقالِ پُرملال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ٹیلیفون کئے ۔اُنہوں نے کہا ہے کہ جاپان سمیت امریکہ ، دبئی ، سعودی عرب ، ملائشیاء، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ ، برطانیہ اور دیگر ملکوں سے اظہارِ تعزیت کیلئے ٹیلیفون کرنیوالے تمام دوستوں اور پیپلز پارٹی اوورسیز کے رہنماٶں اور کارکنان کا مشکور ہوں کہ اُنہوں نے میرے خاندان کیلئے انتہائی دکھ کے موقع پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔شاہد مجید نے مسجد غوثیہ یاشیو ، مسجد بلالؓ اباراکی، مسجد مصطفیٰ اباراکی ، مرکز تجویدالقرآن اباراکی ، جامع مسجد محمدیہ معصومیہ اور چیبا مسجد سمیت دیگر مساجد میں اپنی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کروانے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا
۔دریں اثناء ، شاہد مجید نے اپنی والدہ کیلئے ٹوکیو میں فاتحہ خوانی کروانے پر انٹرنیشنل مُسلم سینٹر جاپان کے چئیرمین عبدالرحمٰن صدیقی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.