ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ نے کہا کہ چین کے سرکاری جہاز بدھ کو مسلسل دوسرے دن ٹوکیو کے زیر قبضہ جزائر کے علاقائی پانیوں میں داخل ہو گئے۔
کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ بحری نگرانی کے جہازوں نے “ہماری ایجنسی کے گشتی جہازوں کے انتباہ نظر انداز کیے، اور” 12:30 بجے دوپہر سے کچھ دیر بعد ” ملک کے علاقائی پانیوں میں داخل ہو گئے”۔
اس نے جہازوں کی جانب نام لے کر اشارہ کرتے ہوئے کہا، “ہمارے گشتی جہاز ریڈیو اور دوسرے ذرائع کے ذریعے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے علاقائی پانیوں کو چھوڑ دیں تاہم ہاجئینز نے جواب نہیں دیا”۔
وہ کوباشیما کے قریب تھے، جو جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کہلائی جانے والی جزائر کی لڑی کا ایک جزیرہ ہے۔
یہ چینی جہاز ان چار جہازوں میں شامل تھے جو منگل کو جزائر کے پانیوں میں رہے، اور جاپان کی جانب سے نکل جانے کے مطالبات کے باوجود چھ گھنٹے تک وہاں ٹھہرے رہے۔
ان جزائر پر حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جو مشرقی بحر چین میں ماہی گیری سے مالا مال علاقے اور کلیدی بحری راستوں پر واقع ہیں۔