آنلائن قتلِ عام کی دھمکیاں دینے پر زیر حراست آدمی رہا

اوساکا: حکومتی ویب سائٹوں پر قتلِ عام کی دھمکیاں پوسٹ کرنے پر زیرِ حراست دو آدمیوں کو یہ جاننے کے بعد قید سے رہا کر دیا گیا کہ ان کے کمپیوٹر ایک وائرس سے متاثر تھے جس نے ان مشینوں کو دور دراز سے کنٹرول کیے جانے کے قابل بنا دیا۔

42 سالہ اینائم ہدایتکار ماساکی کیتامورا، جو مقبول اینائم ٹی وی سیریز “موبائل سوٹ گُندام 00” کے معاون ہدایتکار کے طور پر کام کرتے ہیں، کو 29 جولائی کو صبح 9:45 کے قریب میونسپل حکومت کی ویب سائٹ پر استفسارات کے صفحے کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام پوسٹ کرنے پر اگست میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے الزامات سے انکار کیا۔

ایک ایسا ہی واقعہ صوبہ مئے میں ہوا جب ایک 28 سالہ آدمی کو 14 ستمبر کو ایک آنلائن فورم ویب سائٹ میں آئس گرینڈ شرائن کو تباہ کرنے کی دھمکی والا پیغام پوسٹ کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ دونوں کیسوں میں مشتبہوں نے تصاویر کی تدوین کا ایک مفت اطلاقیہ (ایپلی کیشن) اتارا تھا جس نے ان کے کمپیوٹر پر ایک سافٹویر نصب کر دیا جس کی وجہ سے انہیں کہیں اور سے کنٹرول کیا جانا ممکن ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.