پورے جاپان میں وارم بز مہم شروع

ٹوکیو: مہینوں یہ بتانے کہ بعد کہ گرمیوں میں ٹھنڈا رہنے کے لیے کپڑے کم پہنے جائیں، جاپانی کارکنوں کو منگل کو ترغیب دی گئی کہ “وارم بِز” مہم کے تحت سردیوں کے لیے گرم کپڑے پہنیں تاکہ توانائی بچائی جا  سکے۔

وزارتِ ماحولیات گھروں اور دفتروں سے کہہ رہے ہیں کہ ہیٹروں اور ائیر کنڈیشنروں کو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ رکھیں اور خود کو پرانے طریقے کے مطابق گرم رکھیں۔

ٹوکیو میں جنوری اور فروری میں اوسط درجہ حرارت 6 ڈگری سی تک گر جاتا ہے اور حکومت لوگوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے کپڑوں کی زیادہ تہیں پہنیں اور گرم کھانے کھائیں۔

وزارت دن میں اوڑھنیاں، دستانے اور ٹانگوں کو گرم رکھنے والے کپڑے پہننے جبکہ شام کے غسل کے بعد کپڑوں کی اضافی تہہ لپیٹنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹور سردی سے بچاؤ کے اونی ملبوسات اور دوسری اشیاء کی ورائٹی متعارف کروا رہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.