ٹوکیو: ٹوکیو کے سابق گورنر اور آگ لگاؤ طبیعت کے مالک شینتارو اشی ہارا، اگلے ماہ کے عام انتخاب کے ممکنہ بادشاہ گر، نے منگل کو کہا کہ جاپان اگر خود کو سنجیدگی سے تسلیم کروانا چاہتا ہے تو اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے چاہئیں۔
80 سالہ انتہائی قدامت پرست سیاستدان نے ٹوکیو میں غیر ملکی صحافیوں کو بتایا، کم از کم عدم تشدد کے حامی جاپان جاپان کو کھلم کھلا ان چیزوں کا جائزہ لینا چاہیئے جو اعلان شدہ ایٹمی طاقتوں کا کلب جوائن کرنے کے لیے درکار ہیں۔
اشی ہارا نے کہا، “میرا خیال ہے جاپان کو ایٹمی طاقت بننے کے لیے کم از کم تجزیہ شروع کر دینا چاہیئے”۔ “ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر ممالک کی سفارتی آواز بہت زیادہ کمزور ہوتی ہے۔”
اشی ہارا متنازعہ چیزیں کہنے اور ثقافتی مقدسات توڑنے کا طویل ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔
جاپان کے غیر ملکی نامہ نگاروں کے کلب میں رپورٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے نئے راستہ بدلنے والے سیاستدان نے چین کو ہدفِ تنقید بنایا، جو دائیں بازو کا پسندیدہ واہمہ ہے۔
انہوں نے کہا، “نظری طور پر یہ اچھی بات ہو گی اگر جاپان اور چین دوستی کر سکیں، لیکن چینی پالیسی حاوی ہونے کی پالیسی ہے”۔