ہاؤس وائف کا قاتل ابھی تک علاقے میں ہو سکتا ہے، پولیس

ٹوکیو: پولیس کا خیال ہے کہ ٹوکیو میں ہاؤس وائف کومی آرائی کا قتل اسی علاقے میں چھپا ہو سکتا ہے۔

34 سالہ آرائی کو 21 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ایتاباشی، ٹوکیو میں واقع اس کے اپارٹمنٹ میں خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ سراغ کا پیچھا کرنے کے بعد تفتیش کنندگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے ہی نظر آنے والے ایک آدمی کی فوٹیج علاقے میں کئی اسٹیشنوں پر دیکھی ہے۔

پولیس نے کہا کہ تصویر 20 کے پیٹے میں اس آدمی سے ملتی جلتی ہے جسے قبل ازیں چوری پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اس نے مزید تفصیلات جاری نہ کیں۔

پولیس ترجمان سے منسوب بیان کے مطابق، پولیس کا خیال ہے کہ اس علاقے میں نقب زنی کی کئی ایک وارداتوں کا ذمہ دار ہے چونکہ آرائی کے اپارٹمنٹ کے باہر سمیت ہر جائے وقوعہ پر پائے جانے والے پاؤں کے نشانات بہت ملتے جلتے ہیں۔

خیال ہے کہ مشتبہ علاقے سے واقف ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ شاید وہ انہیں اطراف کا رہنے والا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.