چیبا میں جراب چور دندنا رہا ہے

چیبا: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اچی ہارا، صوبہ چیبا میں ایک ہائی اسکول کی طالبہ کو نامعلوم حملہ آور نے نیچے گرا دیا جس کے بعد اس نے بھاگنے سے قبل اس کی جرابیں اتار لیں۔

پولیس کے مطابق، 16 سالہ طالبہ جمعرات کو شام 5:30 بجے کے قریب اسکول سے پیدل گھر جا رہی تھی جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس کے پولیس کو دئیے بیان کے مطابق، آدمی سے اسے ٹخنے سے پکڑا، زبردستی زمین پر گرایا اور اس کے بائیں پاؤں سے جراب کھینچ لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اس واقعے میں زخمی نہیں ہوئی۔

لڑکی کا حملہ آور اس واقعے کے بعد پیدل بھاگا تھا۔ اس کا حلیہ یہ بتایا گیا ہے، 30 کے پیٹے میں، 160 سینٹی میٹر قد اور سیاہ ڈاؤن جیکٹ پہنے ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے، ان کے خیال میں یہ واقعہ ستمبر سے رپورٹ شدہ تین ملتے جلتے واقعات سے جڑا ہوا ہو سکتا ہے جن میں ہائی اسکول کی طالبات کی جرابیں اس وقت چرا لی گئیں جب وہ اسکول سے گھر واپس آ رہی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.