شیزوؤکا میں خشک سمندری غذا کے اسٹور کے فریزر سے 2 لاشیں دریافت

شیزوؤکا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایک آدمی اور عورت کی موت کی تفتیش کر رہے ہیں جن کی لاشیں، ایتو، صوبہ شیزوؤکا کے ایک خشک مچھلی کے اسٹور میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق، اسٹور کے مالک 59 سالہ تاکاکو شیمیزو اور مینجر 71 سالہ کیگورو اوبوچی کی لاشیں بدھ کی صبح اسٹور کے ایک ملازم نے ایک واک ان فریزر میں پائیں۔

پولیس نے کہا کہ اسٹور سے ایک چاقو غائب تھا اور ایک میز تک خون کے داغ جا رہے تھے جسے فریزر کے دروازے کو بند رکھنے کے لیے ساتھ ٹکایا گیا تھا۔ پولیس نے کہا، فریزر کے اندر شیمیزو اور اوبوچی کی لاشیں دیوار کے ساتھ ٹیکی ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق، دونوں لاشوں پر چاقو کے وار کے کئی ایک زخم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کاروبار منگل کی رات حسبِ معمول بند ہوا، اور بندش کے بعد کسی وقت اس جوڑے کو قتل کیا گیا اور ان کی لاشیں فریزر کی جانب گھسیٹ کر لے جائی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.