ٹوکیو پولیس نے سال کے آخر میں جرائم سے آگاہی کی مہم شروع کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کی رات ٹوکیو کے کابوکیچو ڈسٹرکٹ سے سال کے آخر کی جرائم سے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

پولیس کے سپرنٹنڈنٹ کینشی ہیگوچی نے پرہجوم ریڈ لائٹ ایریا میں گشتی پارٹیوں کے ہمراہ گشت کر کے اواخرِ سال کی پارٹیوں میں رنگ رلیاں منانے والوں کی حفاظتی نگرانی اور مقامی سی سی ٹی وی کیمروں کی پوزیشن چیک کی۔ ہیگوچی نے مقامی پولیس اسٹیشن کا دورہ کر کے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی تاکہ وہ اگلے 10 دنوں میں خصوصاً ہوشیار رہیں۔

پولیس کے مطابق، اے ٹی ایم استعمال کرنے والے لوگوں کو لوٹنے، جیب کاٹنے، بیگ چھینے اور دوسرے جرائم کرسمس اور نئے سال کے سیزن میں عروج پر ہوتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک عوامی پولیس نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.