سائیتاما: ایسٹ جاپان ریلوے کو (جے آر ایسٹ) نے جمعہ کو ایک سنگی یادگار کی نقاب کشائی کی جو ایک خاتون کے نام وقف کی گئ ہے جو پچھلے نومبر میں ہونجو، صوبہ سائیتاما میں ریل کی پٹڑیوں پر ایک آدمی کو آنے والی ریل گاڑی سے بچانے کی کوشش میں مر گئی تھی۔
یہ حادثہ 24 نومبر کو جے آر تاکاساکی لائن کی ایک کراسنگ پر سہ پہر 3:30 رونما ہوا تھا۔ 70 سالہ آدمی، جو ایک ہسپتال کا مریض تھا، کو کچھ دیر کے لیے باہر جانے کی اجازت ملی تھی اور وہ قریبی سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہا تھا۔
ٹرین ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آدمی کو پٹڑیوں پر جھکے ہوئے اور عورت کو کھڑے ہونے میں اس کی مدد کرتے ہوئے دیکھا۔