فلو میں اضافے پر ہسپتالوں میں داخلے

وبائی امراض کی نگرانی کے مرکز (آئی ڈی ایس سی) نے کہا کہ پچھلے ہفتے فلو میں اچانک اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریض داخل ہوئے۔

مرکز کے مطابق، 13 جنوری تک ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھی۔ آئی ڈی ایس سی نے کہا کہ پچھلا ہفتہ سال کا پہلا موقع تھا جب فی ہسپتال مریضوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہو گئی۔

مرکز کے بقول، بیشتر مریض ٹائپ اے انفلوئنزا ذیلی قسم H3N2 کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے، جسے جاپان میں “ہانگ کانگ ٹائپ اے” کہا جاتا ہے۔ آئی ڈی ایس سی نے مزید کہا کہ انفیکشن کی شرح کانتو بھر میں خصوصاً زیادہ تھی۔

آئی ڈی ایس سی نے کہا کہ اسے انفلوئنزا کی انفیکشنز میں بڑھوتری جاری رہنے کی توقع ہے اور اس نے وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کی کوشش کے تحت عوام کو باقاعدگی سے اپنے ہاتھ صاف کرنے، گھر واپسی پر غرارے کرنے اور ویکسی نیشن لینے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.