ٹوکیو (اے ایف پی): ایک سینئر جاپانی اہلکار نے بدھ کو الجیریا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی تاکہ گیس پلانٹ کے محاصرے کے سلسلے میں وضاحت کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے، جیسا کہ ٹوکیو نے (اپنے) دو مزید شہریوں کی اموات کی تصدیق کی ہے، جس سے کل تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔
سینئر نائب وزیرِ خارجہ شونیجی سوزوکی ایک حکومتی جیٹ طیارے پر وہاں پہنچے جو ان افراد کی لاشیں لے جائے گا جن کی مغویوں کے بحران میں موت کی تصدیق ہو گئی، جبکہ سات بچنے والے جاپانی بھی اسی میں ہمراہ ہوں گے۔
ٹوکیو نے بدھ کو رات گئے اعلان کیا تھا کہ اسے نو جاپانیوں کے مرنے کا یقینی طور پر علم ہو گیا ہے، جو صحرا میں واقع (گیس کے) مرکز پر اسلام پسند بندوقچیوں کے حملے میں مارے گئے۔ ایک جاپانی شہری کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔
کیودو نیوز نے ٹوکیو کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی کہ وزیر اعظم عبدل المالک سالیکی کے علاوہ سوزوکی نے وزیرِ خارجہ مراد میدلیکی سے بھی ملاقات کی۔
ایک کانفرنس کال میں نائب وزیرِ خارجہ مینورو کیوچی نے وزیرِ خارجہ میدلیکی کو بتایا تھا کہ ٹوکیو چاہتا ہے کہ الجیریا مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔