سائیتاما: سائیتاما کے ایک 18 سالہ نوجوان نے اس ہفتے سے 2011 میں دو اسکول کی طالبات کے قتل کی کوشش پر مقدمے کا سامنا کیا۔
عدالت نے بدھ کو سماعت کی کہ مدعا علیہ، جسے نابالغ ہونے کی وجہ سے نام سے نہیں پکارا جا سکتا، نے میساتو، صوبہ سائیتاما میں 18 نومبر، 2011 کو ایک 15 سالہ لڑکی اور پھر ماتسودو، صوبہ چیبا میں یکم دسمبر کو ایک 8 سالہ لڑکی کو چھاقو سے گھائل کیا۔ مجموعی طور پر ملزم کے خلاف 13 مختلف الزامات عائد کیے گئے۔ یہ مقدمہ عام ججوں کے نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
پولیس نے پتا لگایا تھا کہ اس کے باپ نے گھر پر ممنوعہ ہتھیار رکھے ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس پر بھی نابالغ کو کرپٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
لڑکے کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے اس کے گھر میں، کہ جہاں وہ اپنے باپ کے ساتھ رہتا تھا، 60 بچاؤ چاقو پائے اور ان میں سے 10 چاقو ایسے ہیں جو نابالغوں والے گھروں میں رکھنا غیرقانونی ہے۔