کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی ماہی گیری پر چینی کشتی کا کپتان حراست میں لے لیا

ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، دونوں ممالک کے مابین علاقائی تنازع کے دوران جاپان کے کوسٹ گارڈ نے منگل کو اپنے خصوصی اقتصادی زون میں غیر قانونی ماہی گیری کے شبہے میں ایک چینی کشتی کے کپتان کو حراست میں لے لیا۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے کہا، 11 عملے پر مشتمل مونگے کی ماہی گیری کرنے والی کشی کو کوسٹ گارڈ کے گشتی جہاز نے اوکی ناوا جزائر کی لڑی کے میاکو جزیرے سے 44 کلومیٹر دور شمال مشرق کے پانیوں میں دیکھا۔

کوس گارڈ نے کہا، 44 سالہ کپتان، جس کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا، کو جاپان کے خصوصی اقتصادی بحری علاقے میں بلا اجازت ماہی گیری کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(یاد رہے کہ) چینی حکومت کے جہاز مشرقی بحرِ چین میں واقع متنازع جزائر کے اردگرد پانیوں میں ستمبر سے باقاعدگی سے چکر لگاتے رہتے ہیں جب ٹوکیو نے کئی ایک جزائر کو قومیا لیا تھا۔

فروری کے شروع میں ایک اور چینی کشتی کے کپتان کو بھی علاقے میں مونگے کی غیر قانونی ماہی گیری کے شبہے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.