شور کے جھگڑے پر آدمی نے پڑوسی کی ٹانگ گھائل کر دی، چہرے پر زخم لگا دیا

کاواساکی: پولیس نے منگل کو کہا کہ کاواساکی سے ایک 48 سالہ شخص کو قتلِ عمد کی کوشش پر حراست میں لیا گیا ہے جب شور کے جھگڑے پر اس نے 51 سالہ پڑوسی کو مارنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، تاکُوؤ میاموتو نامی اس شخص نے اتوار کو رات 8 بجے ناکاہارا وارڈ کے ایک اپارٹمنٹ بلاک میں مبینہ طور پر اپنے پڑوسی کی ٹانگ پر باورچی خانے والے چاقو  کا وار کیا اور اس کے چہرے پر بھی زخم لگایا۔

ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ میاموتو نے اپنے پڑوسی کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، جو اس کے گھر کے سامنے رہتا ہے، تاہم دعوی کیا کہ اس کے پاس اپنے جرم کے حق میں کوئی وجہ موجود تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان دونوں اشخاص کی پہلے ہی لگتی تھی، اور یہ باہمی جھگڑا اس وقت زیادہ بھڑک اٹھا جب میاموتو کے پڑوسی نے اس کے اپارٹمنٹ سے زیادہ شور آنے پر دروازہ بجا ڈالا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.