جاپان کو ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے جمعہ کو امریکی پشت پناہی والے پیسفک آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کے لیے جاپانی دلچسپی کا  محتاط انداز میں خیر مقدم کیا، اور زور دیا کہ ٹوکیو کو امریکی مال و خدمات کی راہ میں عرصہ دراز سے حال تجارتی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرنا چاہیئے۔

قائم مقام تجارتی نمائندے دمیرتریس مارانتیس نے ایک بیان میں کہا، “پچھلے برس کے آغاز سے امریکہ جاپان کے ساتھ ٹی پی پی (ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ) کی دو طرفہ مشاورت کے سلسلے میں آٹو موٹیو اور انشورنس کے شعبوں اور دوسرے نان ٹیرف اقدامات پر بات چیت میں مصروف ہے”۔

جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اس سے قبل جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ جاپان ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ کے مذاکرات میں باضابطہ طور پر شمولیت کا خواہاں ہو گا، جو امریکہ اور ایشیا پیسفک کے دس دیگر ممالک کے مابین مجوزہ آزاد تجارت کا معاہدہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.