این ای سی ناریتا کے ہوائی اڈے پر نان اسٹاپ گیٹ کی آزمائشوں میں حصہ لے گا

ٹوکیو: این ای سی کارپوریشن نان اسٹاپ گیٹ سسٹم کی آزمائشوں کے لیے ایک سیکیورٹی نظام مہیا کر رہا ہے۔ یہ آزمائشیں ناریتا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کارپوریشن اتوار سے شروع کر رہی ہے۔

فی الوقت ناریتا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جانے والے مسافروں کو عمارت میں داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنی شناخت مہیا کرنا پڑتی ہے۔ نان اسٹاپ گیٹ سسٹم کی آزمائشوں کا مقصد ہے کہ شناخت مہیا کرنے کی شرط ختم کر دی جائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کا ایک اعلی درجہ برقرار رکھا جائے اور مسافروں کا ہوائی اڈے سے بلا کسی رکاوٹ گزرنا یقینی بنایا جائے۔

جیسے جیسے آزمائشیں آگے بڑھیں گی، تو منتظمین کیمروں کی جگہ اور ان کے زاویوں کے ساتھ ساتھ روشنی کی صورتحال بھی بہتر بنائیں گے تاکہ نئے نظام کو موثر ترین انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ اس نظام کے مقاصد میں ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کی دیکھ بھال اور ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو ایک دھارے میں لانا شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.