اینٹی وہیلر آسٹریلیا واپس، جاپان پر فتح کے دعوے

سڈنی: سی شیفرڈ اینٹی وہیلنگ گروپ کا بحری بیڑہ بدھ کو جاپان پر فتح کا دعوی کرتا ہوا آسٹریلیا واپس پہنچ گیا، جیسا کہ کینبرا نے عندیہ دیا ہے کہ (سی شیفرڈ کے) مفرور بانی پاؤل واٹسن کو آسٹریلوی زمین پر قدم رکھنے پر حراست کا سامنا نہیں ہو گا۔

اسٹیو اِروِن، باب بارکر اور سام سیمون نامی جہاز بحرِ جنوبی کی ایک تلخ مہم جوئی کے بعد واپس پہنچ گئے جنہیں جاپانی وہیل شکار کے جہازوں کے ساتھ ٹکروں کی وجہ سے اندازاً 1 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

چوتھا جہاز برگیٹا بارڈوٹ واٹسن کے ہمراہ نامعلوم مقام پر تھا، جو جولائی میں جرمنی سے ضمانت کے بعد بھاگنے کی وجہ سے انٹرپول کو مطلوب ہے، اور جو قیاساً اسی جہاز پر سوار ہے۔

واٹسن نے بذاتِ خود ساری مہم اسٹیو اِروِن پر رہ کر گزاری ہے تاہم واپسی پر میلبرن میں اس کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔

سی شیفرڈ کے ڈائریکٹر باب براؤن نے کہا، “آسٹریلوی وفاقی عدالت نے قرار دیا ہے کہ جاپانی وہیل شکار غیر قانونی ہے، وہ آسٹریلوی قانون توڑ رہے ہیں، اور سی شیفرڈ آسٹریلوی قانون کی پابندی کر رہی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.