فوکوشیما پر بجلی کی بندش کی وجہ شاید چوہا

ٹوکیو: سونامی سے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا کہ پلانٹ پر کولنگ سسٹم کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا ذمہ دار شاید کوئی چوہا تھا، جبکہ اس واقعے سے پلانٹ پر جگاڑ لگا کر نکالے گئے حل کے ناقص پن کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

چار مختلف تالابوں میں استعمال شدہ جوہری ایندھن کو محفوظ درجہ حرارت پر رکھنے والا نظام پیر کے بعد سے 39 گھنٹوں تک بجلی کے بغیر رہا، جس بارے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے اعتراف کیا کہ بحالی کا کام بعض اوقات مکمل طور پر بے عیب نہیں تھا۔

ٹیپکو کے ایک ترجمان نے کہا، “ہمیں شبہ ہے کہ کسی چھوٹے جانور کی وجہ سے سوئچ بورڈ میں شارٹ سرکٹ ہو گیا” جو استعمال شدہ ایندھنی تالابوں کے کولنگ سسٹموں کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا باعث بنا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.