میاگی کے سُوشی ریستوران میں آدمی تیز دھار آلے سے زخمی

میاگی: اوساکی، صوبہ میاگی میں پولیس نے منگل کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے ایک سوشی ریستوران میں ایک گاہک کو چاقو مارا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ حملہ شام 7 بجے کے قریب رونما ہوا۔ ٹی بی ایس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ شخص ایک واقف کار کے ہمراہ ایک کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا جب ریستوران میں اچانک داخل ہونے والے ایک آدمی نے اسے اچانک دائیں پہلو میں تیز دھار آلے کے وار کا نشانہ بنا ڈالا۔ وار کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہو گیا۔

پولیس نے کہا، متاثرہ شخص، جو  کامیماچی چو، میاگی کا 45 سالہ رہائشی ہے، کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مستحکم حالت میں ہے۔

حملہ آور کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا کہ عمر 30  تا 35 سال اور نیلا اور آل پہنے ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.