خاتون کو کتا پڑنے پر مالک زیرِ حراست

یوکوہاما: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے یوکوہاما میں ایک کتے کے مالک کو حادثاتی طور پر زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جب اس کے کتے نے ایک خاتون کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔

این ٹی وی کے مطابق، یہ واقعہ جنوری میں پیش آیا جب ایک 71 سالہ ہیساؤ شیروتا اپنے کُتے کو پٹے کے بغیر ٹہلا رہا تھا۔ پولیس نے کہا، اس کتے نے ایک 65 سالہ خاتون پر حملہ کیا، اس کی ٹانگوں پر کاٹا اور اسے شدید زخمی کر دیا جنہیں مندمل ہونے میں چھ ہفتے لگ گئے۔

این ٹی وی کی خبر کے مطابق، پولیس نے قبل ازیں شیروتا کو ہدایت کی تھی کہ اپنے کتے کو نظم و ضبط سکھائے اور اسے بے مقصد بھاگنے سے روکنے کے لیے پٹے میں رکھے۔ شیروتا، جسے بدھ کو حراست میں لیا گیا، کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، “میں نے اسے حملہ نہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم کتے نے اپنی مرضی سے عورت کو کاٹ لیا”َ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.