اشی ہارا کا ہاشیموتو کو ٹویٹ بند کرنے کا مشورہ

ٹوکیو: شینتارو اشی ہارا، جو اوساکا کے مئیر تورو ہاشمیوتو کے سیاسی اتحادی اور جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے شریک رہنما ہیں، نے اطلاع کے مطابق اپنے کم عمر رفیقِ کار کو مشورہ دیا ہے کہ ٹویٹ کرنا بند کر دیں۔

ہاشیموتو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے زمانہ جنگ کی تسکین بخش عورتوں بارے اپنے خیالات ٹویٹ کر رہے ہیں۔

اشی ہارا –جو بذاتِ خود قوم پرستانہ خیالات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں– نے کہا کہ 140 حروف والا کلیہ اپنے موقف کی مناسب وضاحت کے لیے مناسب لمبائی کا حامل نہیں۔

اسپورٹس ہوچی ٹیبلائڈ نے اطلاع دی، تاہم ہاشیموتو، جن کے ایک ملین سے زیادہ فالورز ہیں، نے اس تنقید کو کو مسترد کر دیا، اور کہا ٹوئٹر “نقطہ نظر پہنچانے کے لیے ایک اہم اوزار” ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.