میورا ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے معمر ترین شخص بن گئے

کٹھمنڈو: ایک 80 سالہ جاپانی کوہ پیما، جس کے دل کی چار مرتبہ سرجری ہو چکی ہے، جمعرات کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ کو سر کرنے والا معمر ترین شخص بن گیا۔

یوئی چیرو میورا، جنہوں نے جنوب مشرقی پشت والا معیاری راستہ اختیار کیا جس پر سب سے پہلے 60 برس قبل سر ایڈمنڈ ہیلری اور تینزنگ نورگے گئے تھے، قریباً 9 بجے صبح 8,848 میٹر اونچے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

میورا، جنہوں نے پہلی بار 2003 میں ایورسٹ پیمائی کی تھی اور اسے پانچ برس بعد دوہرایا، نے نیپال کے مِن بہادر شیر چن سے معمر ترین کوہ پیما کا ریکارڈ چھینا ہے، جو 2008 میں 76 برس کی عمر میں چوٹی پر پہنچے تھے۔

نیپال کی وزارتِ سیاحت کے اہلکار گیاندرا شریستھا نے کہا، میورا نے اپنی حتمی چڑھائی شروع کرنے سے قبل رات 8000 میٹر بلند ساؤتھ کول، جو چوٹی سر کرنے والے بیشتر کوہ پیما آرام کی جگہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، کی بجائے 8500 میٹر کی بلندی پر نام نہاد “ڈیتھ زون” میں ‘بالکونی’ پر گزاری۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.