یاگوچی کی ناجائز معاشقے پر معافی

ٹوکیو: مارننگ موسومے کی سابق گلوکارہ 30 سالہ ماری یاگوچی نے اپنے ناجائز معاشقے کے لیے معذرت کی ہے۔ یاگوچی نے اس ہفتے اپنے معمول کے ٹی وی شو کے دوران اپنی خطا پر معذرت طلب کی۔

جوسئے سیون میگزین نے منگل کو اطلاع دی کہ یاگوچی کا 27 سالہ خاوند ماسایا ناکامورا، جو اداکار ہے، فروری میں ایک دن گھر واپس آیا تو اس نے یاگوچی کو 25 سالہ ماڈل کینزو اومیدا کے ساتھ بستر میں پایا۔ ناکامورا اور یاگوچی تب سے الگ الگ رہ رہے تھے۔

دریں اثناء، اومیدا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ذاتی بلاگ بھی حذف کر دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.