کوبے: پولیس نے جمعرات کو کہا، یاماگوچی گومی مجرم تنظیم کے ایک رکن کو 16 برس مفرور رہنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے جو 1997 میں کوبے میں ارتکاب شدہ دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ٹی وی آساہی کے مطابق، 56 سالہ ہاروتوشی زائیتسو کوبے کے ایک ہوٹل کیفے میں 61 سالہ یاکوزا رکن اور ایک دندان ساز کو گولی مار کر قتل کرنے پر مطلوب تھا۔
اطلاع کے مطابق ایک افسر نے بدھ کو زائیتسو کو اس وقت دیکھ لیا جب وہ اپنی پناہ گاہ سے باہر آیا، اور اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کہا زائیتسو نے دونوں آدمیوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔