ٹوکیو: ایک جاپانی پاپ گلوکارہ، 20 سالہ کیاری پامیو پامیو کو ڈائریکٹر جے جے ابرامز کی جانب سے ان کی نئی فلم “اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس” کے جاپانی اجراء کے لیے تھیم سانگ مہیا کرنے کے لیے چنا گیا ہے، جو 23 اگست کو جاری کی جائے گی۔
یہ گانا، “ان ٹو ڈارکنیس” ایک جاپانی پروڈیوسر 33 سالہ یاسوتوکا ناکاتا اور اس کے ڈائریکٹر نے بذاتِ خود نے بنایا تھا، (ابرامز امریکی ٹی وی شو “لاسٹ” کے لیے موسیقی تخلیق کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں)۔ سانکےئی شمبن کے مطابق، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کیاری پامیو پامیو کو اس لیے چنا چونکہ وہ گانے کی شبیہ سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔
یہ گلوکارہ، جو اپنے کیوٹ فیشن اسٹائل کی وجہ سے معروف ہیں، نے اس برس کے اوائل میں امریکہ، یورپ اور ایشیا کا کامیاب دورہ مکمل کیا تھا۔
“اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس” کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے ابرامز نے چھ ممالک کے موسیقاروں کے ساتھ اسی طرح شراکت داری کی تھی تاکہ ہر ورژن کے لیے ایک مختلف تھیم سانگ تخلیق کیا جائے۔ ناکاتا نے کہا، “یہ نامعلوم دنیا کی کھوج لگانے جیسا تھا۔ بطور موسیقار یہ عظیم تجربہ تھا۔”