سائیتاما: یوشیو، صوبہ سائیتاما میں پولیس ایک آدمی کی تلاش میں ہے جس نے مبینہ طور پر منگل کو ایلیمنٹری اسکول کے دو لڑکوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اسکول سے گھر واپس آ رہے تھے۔
ٹی بی ایس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق، آدمی 4 بجے شام کے قریب گلی میں پہلے درجے کے طالبعلم کے پاس پہنچا اور کہا “میں تمہیں مارنے جا رہا ہوں،” جس کے بعد دونوں ہاتھوں سے اس کی گردن دبا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے فوراً لڑکے کو چھوڑ دیا اور بھاگ نکلا۔
ایک اور واقعہ اس مقام سے 400 میٹر کی دوری پر قریباً 15 منٹ کے بعد رپورٹ کیا گیا، جس میں تیسرے درجے کے ایک طالبعلم کے پاس بھی اسی حلیے والا آدمی پہنچا۔ اطلاع کے مطابق آدمی نے لڑکے سے پوچھا وہ کہاں رہتا ہے، جس کے بعد اس کا گلہ دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا۔ ٹی بی ایس کے مطابق، لڑکے نے افسروں کو بتایا اس نے ایک چھتری کی مدد سے آدمی سے اپنا بچاؤ کیا اور موقع سے بھاگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جس کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا عمر نوجوان اور سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے۔