ساتومی اشی ہارا کا ایک دن شادی کا ‘مشاقانہ انتظار’

ٹوکیو: 26 سالہ اداکارہ ساتومی اشی ہارا نے کہا وہ اس دن کی شدت سے منتظر ہیں جب وہ شادی کروائیں گی تاہم اعتراف کیا کہ ابھی ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص نہیں ہے۔

اشی ہارا نے ان خیالات کا اظہار اس ہفتے “ود’ز ویڈنگ اکیڈمی” نامی ایک ایونٹ میں کیا، جو فیشن میگزین “وِد” نے منعقد کروایا تھا۔ یہ ایونٹ سنگل خواتین کو مشورے دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا جن میں صحیح مرد کے چناؤ سے لے کر خاتون کی شخصیت سے ملتے جلتے شادی کے جوڑے تک پر مشورے شامل تھے۔

جب پوچھا گیا کہ وہ شادی پر کس قسم کی ضیافت چاہیں گی، تو اشی ہارا نے کہا، “میں اسے بہت زیادہ پرتعیش نہیں کرنا چاہتی۔ میں صرف اہلخانہ اور دوستوں کو مدعو کرنا چاہتی ہوں اور چھوٹی سی “گھریلو ساختہ” شادی چاہتی ہوں”؛ ٹی وی آساہی نے خبر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد وہ کام جاری رکھنا پسند کریں گی، چنانچہ وہ کسی سمجھنے والے شخص کی امید کرتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.