براڈ پِٹ، انجلینا جُولی جولائی کے اواخر میں جاپان آئیں گے

ٹوکیو: 49 سالہ امریکی اداکار براڈ پٹ اور ان کی ساتھی 38 سالہ انجلینا جولی جولائی کے اواخر میں جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ براڈ پٹ کی نئی زومبی (زندہ مردہ) فلم “ورلڈ وار زی” کی مشہوری کر سکیں۔ یہ 2011 کے اواخر کے بعد ان کا پہلا جاپانی دورہ ہو گا۔

یہ جوڑا 29 جولائی کو جاپان میں فلم کے پریمیئر میں شرکت کرے گا۔

اس فلم میں براڈ پٹ، جو جاپان میں عوامی طور پر “بوراپی” کے طور پر مشہور ہیں، اقوامِ متحدہ کے ایک سابق تفتیش کار کا کردار ادا کرتے ہیں جو بین الاقوامی وبا کی تحقیقات کرتا ہے جو لوگوں کو ورزشی جسم والے زندہ مردوں میں بدل دیتا ہے کہ وہ دیواروں پر چڑھ جاتے ہیں اور منٹوں میں شہر فتح کر لیتے ہیں۔

یہ فلم جاپان میں 10 اگست سے چلائی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.