جاپان میں غیر قانونی لوگوں کو جن کے بچے سکول جانے کی عمر کے هیں ، کے لیے ایک اچھی خبر ،

نیٹسورس: جمعے کے روز یہاں منسٹری آف جسٹس نے ایک کائیڈ لائین ریویو میں کہا ہے که وھ لوگ جن کے سکول جانے کی عمر کے بچے هیں اور وھ غیر جاپانی قومیت کے ساتھ جاپان ميں غیر قانونی طور پر رھ رھے هیں ان کو کچھ شرائط کے ساتھ قیام کا اجازت نامه مل سکتا ہے ـ
یه اخازت نام مستقل قیام کے اجازت نامه سے مختلف هو گا
اور ان هی لوگوں کو مل سکے گا جو کسی بڑی بیماری کی وجه سے یا سکول جانے کی عمر کے بچوں کے والدیں هوں گے ، ان کی درخواست پر که ان کو جاپان سے ڈیپورٹ ناں کیا جائے ـ
پرائمری سے ھائی سکول تک کی عمر کے بچوں کے والدیں اگر خود سے ایمگریشن میں پیش هوکر درخواست دیں ، گائیڈ لائین میں لکھا ہے که ان لوگوں کی اجازت کی درخواست رد هو سکتی هے جو جاپان میں داخلے کے وقت جعلی پاسپورٹ پر داخل هوئے تھے ـ
خیال کیا جاتا ہے که بہت سی فملیان جاپان مين غیر قانونی طور پر رھ رهی هیں ، جو که خود کو چھپا کر رکھتی هیں که کہیں متعلقه اهلکاروں کو پته ناں چل جائے ، اب ایسے لوگوں کو ایک موقع مل جائے گا که خود سے ایمگریشن میں پیش هو کر اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کا موقع حاصل کرسکیں ـ
تقریباً ١٣٠٠٠٠لوگوں کو اس اجازت نامے سے مستفید هو سکتے هیں ـ
پرائیمری ، مڈل اور ھائی سکول کے بچے جو که جاپان میں دس سال سے رھ رھے اور ان کا جاپان میں کوئ مجرمانه ریکارڈ نهیں هے تو رضاکارنه طور پر ایمگریشن کے پاس پیش هو ں جائیں
تو ان کو قیام کا اجازت نامه مِل ” سکتا” ہے
منسٹری اف جسٹس کے موری اے سوکے نے کہا که جرائیم میں ملوث رھے لوگ جیسا که منشیات یا اسلحے کے کیسوں میں نام آنے والے لوگ اس اجازت نامے کے اھل نهیں هوں گے
یه گائڈ لائین جاپان کے ایک مشهور کیس جس میں ١٤ ساله فلپائینی لڑکی کے والدیں کو ڈیپورٹ کیا گیا تھا کے بعد منظر پر آئی هے
١٤ ساله فلپائینی کے والدیں نے بہت دیر کیس لڑا که ان کو بچ کی عیم کی وجه سے جاپان میں قیام کا اجازت نامه مل جائے لیکن وه ناکام رهے اور ان کو جاپان سے ڈیپورٹ کردیا گیا
اب جن کے اس کیس کی روشنی میں یه نیا اصول مقرر هوا هے تو بھی ١٤ ساله لڑکی کے والدین جاپان ميں قیام کے حق دار نهیں ٹھریں گے
کیونکه وھ لوگ جب جاپان میں انٹر هوئے تھے تو انہوں نے کسی اور کے پاسپورٹ استعمال کیے تھے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.