ٹوکیو کی سائیکیو لائن پر ٹرین کی نئی بوگیاں متعارف کروا دی گئیں

ٹوکیو: پڑوسی صوبے سائیتاما سے مسافروں کو ٹوکیو لانے والی سائیکیو لائن، جسے ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی (جے آر ایسٹ) چلاتی ہے، میٹروپولیٹن کے علاقے کی مصروف تین لائنوں میں سے ایک ہے۔ ہڈیاں پیس، حبس زدہ، جینے کی امنگ چھین لینے والی، 200 فیصد گنجائش پر بھری ہوئی ٹرین برداشت کرنے کی بجائے اب سوار ہونے والے شاید سانس لینے، اور تھوڑا سا حرکت کرنے کے قابل ہو سکیں، اور صرف 190 فیصد گنجائش تک بھری ہوئی ٹرین کی نسبتاً عیاشی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ای 233 سیریز کے اجراء کی تعریف کرتے ہوئے نوبوؤ تسوکوبا، جو اومیا اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر ہیں، نے کہا، “آخر کار ہم یہ عمدہ ریل گاڑیاں لانے کے قابل ہیں جو اپنی زیادہ چوڑائی کی وجہ سے رش کو کم کرنے میں مدد دیں گی”۔

کاسوکابے شہر سے نئی ریل گاڑی پر سفر کرنے والے چوتھی جماعت کے طالبعلم نے کہا، “یہ ٹرین بہت اچھی لگ رہی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.