نیٹسورس : یوکوھاما عدالت نے سکول ٹیچروں کے ایک گروپ کے ایک کیس جس میں انہوں نے سکول کی اسمبلی میں پرچم کے سامنے قومی ترانه گانے یا ناں گانے کو شخصی آزادی کے طور پر کیے جانے کی درخواست کی تھی ، ان کا کیس مسترد کردیا گيا ہے اور عدالت نے حکم سنایا ہے که ، سکولوں میں استادوں کو قومی پرچم (ھی نو مارو) کے سامنے قومی ترانه (کیمیگایو) گانا هو گا ـ
١٣٥ ٹیچروں کے اس گروپ نے درخواست میں لکھا تھا که سکول کی سرمنی میں ان کو ھی ن مارو کے سامنے کھڑے هو کر کیمی گایو گانے پر مجبور ناں کیا جائے ، جس بات کا که حکم ان کو ایجوکیشن بورڈ دے رها هے ـ
فروری ٢٠٠٧ میں جاپان کی سپریم کورٹ نے ایک پیانو باز کو اس بات پر سزا سنائی تھی که اس نے قومی ترانه کی دھن پیانو پر بجانے سے انکار کردیا تھا ، ماتحت عدالت نے بھی اس فیخلے کی روشی مین یوکوھاما کے سکول ٹیچروں کے اس گروپ کی درخواست رد کردی ہے ـ