لڑکی نے والدین کو پریشان کرنے کے لیے چاقو حملے کا نشانہ بننے کی چھوٹی خبر گھڑ لی، پولیس

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا، ایک اسکول کی طالبہ، جس نے ایتاباشی، ٹوکیو میں چاقو کے زخم لگنے کی اطلاع دی تھی، نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود سے یہ واقعہ گھڑا۔

15 سالہ لڑکی نے اطلاع کے مطابق اپنے والدین کو بتایا کہ اسے جمعے کی رات ایک چاقو بردار شخص نے زخم لگائے، جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔ تاہم فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ ہفتے کی رات لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کی کہانی جھوٹ تھی اور یہ حملہ کبھی واقع ہی نہیں ہوا۔

جب پولیس نے پوچھا کہ اس نے حملے کا جھوٹا واقعہ کیوں گھڑا، تو لڑکی نے تفتیش کاروں کو بتایا، “میں چاہتی تھی میرے والدین میرے بارے پریشان ہوں۔ معاملہ قابو سے باہر ہو گیا اور میں سچ کا اعتراف نہ کر سکی۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.