اوکی ناوا کے فوجی اڈے پر امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ٹوکیو: جاپان اور امریکی اہلکاروں نے پیر کو کہا، جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا، ایک ایچ ایچ 60 کیمپ ہانسن پر تربیتی علاقے میں کریش ہو گیا جس پر چار عملے کے ارکان سوار تھے۔

بیان کے مطابق، یہ ہیلی کاپٹر، جو اوکی ناوا کی کاڈینا ائیر بیس سے تعلق رکھتا تھا، کسی نامعلوم تربیتی مشن پر تھا۔

یہ حادثہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میرین کارپس کی جانب سے جزیرے پر 12 عدد مزید ایم وی 22 اوسپرے مال بردار طیاروں کی تعیناتی پر سخت مقامی مخالفت پائی جاتی ہے۔

مقامی میڈیا نے کہا اس نے 2004 کے ایک حادثے کی یادیں تازہ کر دیں، جب میرین کارپس ائیر اسٹیشن فوتینما سے ایک ہیلی کاپٹر قریبی یونیورسٹی کی عمارت میں کریش ہو گیا تھا، جس سے فوجی اڈے کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر شور و غوغا مچا اگرچہ اس حادثے میں کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی تھی اور عملہ بھی بچ گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.