کار میں جسم ٹھنڈا کرنے والے اسپرے نے آگ پکڑ لی، جوڑا زخمی

چیبا: چوشی، صوبہ چیبا میں ایک جوڑے کو اس وقت معمولی زخم سہنا پڑے جب جسم ٹھنڈا کرنے والا ایک اسپرے ان کی کار میں لائٹر کی آگ سے بھڑک اٹھا۔

پولیس کے مطابق، بدھ کی دوپہر سے ذرا ہی دیر بعد جب یہ دھماکہ رونما ہوا تو اس جوڑے نے کار پارک کی ہوئی تھی۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ آدمی ٹھنڈا رہنے کے لیے تیزی سے بخارات بننے والا ایک اسپرے استعمال کر رہا تھا اور پھر اس نے سگریٹ جلانے کی کوشش کی، جس سے ہوا میں موجود گیس بھڑک اٹھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 40 سالہ شخص اور اس کی 27 سالہ گرل فرینڈ کو چہرے اور جسم کے دوسرے کھلے حصوں پر جلنے کے معمولی زخم آئے۔

ایسے واقعات کے ایک سلسلے کے بعد پولیس ٹھنڈا کرنے والے اسپرے کے صارفین پر زور دے رہی ہے کہ جن جگہوں پر یہ اسپرے استعمال کیے جائیں وہاں ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام رکھیں تاکہ آتش گیر گیس کو جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.