جیل سے رہائی کے ایک دن بعد آدمی کا بہن پر مہلک وار، ماں کو زخمی کر دیا

نارا: پولیس نے بدھ کو کہا انہوں نے ایک آدمی کو اپنی بہن کے قتل اور اپنی ماں کے قتل کی کوشش پر حراست میں لیا ہے جو اس کے جیل سے رہا ہونے کے ایک دن بعد اُن کے گھر پر واقع ہوا۔

پولیس کے مطابق، 35 سالہ توشیتو ہاتاناکا کو تین برس قبل ایک پولیس افسر کو چاقو سے زخم لگانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ اسے 25 اگست کو رہا کیا گیا اور وہ 26 اگست کو سہ پہر 3:30 کے قریب اپنی ماں کے مکان پر ملنے کے لیے گیا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد ہاتاناکا نے پولیس سے رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ اس نے ایک باورچی خانے والے چاقو سے اپنی ماں اور بہن کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس موقع پر پہنچی تو دریافت کیا کہ ہاتاناکا کی 40 سالہ بہن کی پشت میں تیز دھار آلے کے زخم لگے ہوئے ہیں اور اس کی 60 سالہ کے پیٹ پر وار کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتاناکا کی بہن زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسی اور اس کی ماں کی حالت ابھی تک خطرے میں ہے۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ہاتاناکا نے اپنے بیان میں کہا، “جب میری ماں نے کہا کہ وہ مجھے اپنے ہاں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتی تو میں غصے میں آ گیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.